میرے پاس پچاس گرام سونا ہے اور تین لاکھ روپے کا قرض دار ہوں ، ماہانہ تنخواہ چوبیس ہزار روپے ہے جو گھر کے خرچ اور قرض ادا کرنے میں صرف ہوجاتا ہے میرے لیے زکوۃ لین دین کا کیا حکم ہے ؟ اور قربانی میرے اوپر واجب ہے یا نہیں ؟
پوچھی گئی صورت میں باقی ماندہ مال اگر نصاب تک نہ پہنچتا ہو تو آپ پر زکوۃاور قربانی واجب نہیں ہے ،نیزاگر آپ کےپاس ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ضرورت سے زائد سامان نہ ہوتوآپ کے لیے زکوۃ کامال لینا جائز ہے ۔
الدرالمختارمع الرد المحتار: (6/ 312، ط:دارالفكر)
«وشرائطها: الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر) كما مر ... (قوله واليسار إلخ) بأن ملك مائتي درهم أو عرضا يساويها غير مسكنه وثياب اللبس .
الهندية: (1/ 179، ط:دارالفكر)
ولو ضم أحد النصابين إلى الأخرى حتى يؤدي كله من الذهب أو من الفضة لا بأس به لكن يجب أن يكون التقويم
بما هو أنفع للفقراء قدرا ورواجا .
البحر الرائق: (2/ 258، ط: دار الكتاب الإسلامي )
يجوز دفع الزكاة إلى من يملك ما دون النصاب أو قدر نصاب غير تام، وهو مستغرق في الحاجة، ولا خلاف في أنهما صنفان هو الصحيح .