عبادات / حج و عمرہ / احکام حج

منیٰ ،مزدلفہ اور عرفات میں قصر کا حکم

فتوی نمبر : 54 0000-00-00 313 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

سوال :السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حج کے دوران منی عرفات میں نمازِ قصر ہے یا پوری

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ مکہ مکرمہ شہر کی آبادی اب منی سے آگے نکل چکی ہے اور اب منیٰ بھی مکہ مکرمہ کی شہری حدود میں شامل ہوچکا ہے، لہٰذا مکہ مکرمہ میں مقیم افراد کیلئے منیٰ میں نماز قصر کے بجائے اتمام (پوری نماز پڑھنا)ضروری ہے، یہی حکم مزدلفہ کا بھی ہے، کیونکہ وہ بھی اب مکہ کی شہری حدود میں شامل یا اس کے بالکل قریب ہے،اسی طرح عرفات اگرچہ مکہ مکرمہ کی حدود سے باہر ہے، تاہم چونکہ وہاں کا سفر مکہ سے اتنا مختصر ہے کہ اس پر "سفر شرعی" کا اطلاق نہیں ہوتا، اس لیے مکہ میں مقیم افراد کے لیے وہاں بھی نماز قصر پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی، بلکہ اتمام (پوری نماز) ادا کرنا لازم ہوگا۔ نیز اس مسئلہ میں علمائے کرام کا اختلاف ہے،بعض قصر کے قائل ہیں،بعض اتمام کے،لہذاجن علمائے کرام کے فتوے پر اعتماد ہو، اس پر عمل کیا جاسکتا ہے، البتہ دونوں طرف کے علمائے کرام کی رائے قابل احترام ہے۔

عمدة القاري:(7/119،ط:دارالفکر) وقال أكثر أهل العلم، منهم عطاء والزهري والثوري والكوفيون وأبو حنيفة وأصحابه والشافعي وأحمد وأبو ثور: لا يقصر الصلاة ‌أهل ‌مكة ‌بمنى وعرفات لانتفاء مسافة القصر. وقال الطحاوي: وليس الحج موجبا للقصر لأن أهل منى وعرفات إذا كانوا حجاجا أتموا، وليس هو متعلقا بالموضع، وإنما هو متعلق بالسفر، وأهل مكة مقيمون هناك لا يقصرون، ولما كان المقيم لا يقصر لو خرج إلى منى كذلك الحاج. الدرالمختار:(2/126،ط:دارالفکر) (بموضعين مستقلين كمكة ومنى) فلو دخل الحاج مكة أيام العشر لم تصح نيته لأنه يخرج إلى منى وعرفة فصار كنية الإقامة في غير موضعها وبعد عوده من منى تصح كما لو نوى مبيته بأحدهما أو كان أحدهما تبعا للآخر بحيث تجب الجمعة على ساكنه للاتحاد حكما.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
منیٰ ،مزدلفہ اور عرفات میں قصر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طوافِ زیارت کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طواف کے چکروں کی تعداد میں شبہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سرکاری حج اسکیم میں نام نہ آنے کے باوجود حج کی فرضیت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حج و عمرہ کے دوران نماز کے قصر و اتمام کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حکومتی اجازت کے بغیر حج کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حج یا عمرہ پر جانے والے کے لیے مسجد نبوی میں چالیس نمازیں پڑھنے والی روایت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حرام مال سے حج وعمرہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاجی کا اپنے ہوٹل میں حلق کروانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر قانونی طریقے سے حج کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا اپنے رضاعی باپ کے ساتھ حج کے لیے جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حج ادا کرنے سے فوت شدہ نمازیں اور روزے معاف نہیں ہوتے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حج کی شرعی حیثیت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طواف زیارت بغیر وضو کے کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غروب آفتاب سے تھوڑی دیر پہلے میدان عرفات پہنچنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غروب آفتاب سے تھوڑی دیر پہلے میدان عرفات پہنچنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رمی نہ کرنے کی صورت میں حج کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
باوجود وسعت کے حج میں تاخیر کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حج سے واپسی پر دعوت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نابالغ بچہ حج کرے تو بلوغت کے بعد حج کی فرضیت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حجر اسود کا استلام ترک کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خواجہ سرا کےحج کرنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جو بہن میراث میں خوشی سے اپنا حصہ تقسیم سے پہلے چھوڑے اس پر حج کی فرضیت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کاروبار کے لیے گھر بیچنے والے پر حج کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مزدلفہ میں حاجیوں کے لیے مغرب اور عشاء ایک وقت میں پڑھنے کا حکم