معاملات / احکام نکاح / مہر

مہر کی کم از کم مقدار

فتوی نمبر : 495 0000-00-00 266 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃاللہ ! آج کل کے حساب سے کم از کم مہر کتنا ہونا چاہیے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ شریعت کی رو سے مہر کی کم از کم مقدار دس درہم ہے، جو موجودہ دور کے حساب سے تقریباً دو تولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی یعنی 30.618 (تیس) گرام چاندی کے برابر بنتی ہے، چونکہ چاندی کی قیمت میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے، اس لیے مہر ادا کرتے وقت اُس وقت کی مارکیٹ ریٹ کے مطابق قیمت معلوم کر لینا ضروری ہے، مگر افضل یہ ہے کہ مہر فاطمی رکھا جائے،جو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور دیگر صاحب زادیوں اور اکثر ازواجِ مطہرات کا مقرر فرمایا۔ مہر فاطمی کی مقدار 500 درہم چاندی ہے، جو تولہ کے حساب سے تقریباً 131.25 تولہ بنتی ہے۔

*العناية شرح الهداية:(317/3،ط: دارالفكر)* (وأقل المهر عشرة دراهم) وقال الشافعي: ما يجوز أن يكون ثمنا في البيع؛ لأنه حقها فيكون التقدير إليها ولنا قوله ﷺ «ولا مهر أقل من عشرة». *البحر الرائق:(152/3،ط: دارالكتاب الإسلامي)* (قوله وأقله عشرة دراهم) أي أقل المهر شرعا للحديث «لا مهر أقل من عشرة دراهم» وهو وإن كان ضعيفا فقد تعددت طرقه والمنقول في الأصول أن الضعيف إذا تعددت طرقه فإنه يصير حسنا إذا كان ضعفه بغير الفسق ولأنه حق الشرع وجوبا إظهارا لشرف المحل فيقدر بما له خطر وهو العشرة استدلالا بنصاب السرقة. *الهندية:(302/1،ط: دارالفكر)* أقل المهر عشرة دراهم مضروبة أو غير مضروبة حتى يجوز وزن عشرة تبرا، وإن كانت قيمته أقل، كذا في التبيين وغير الدراهم يقوم مقامها باعتبار القيمة وقت العقد في ظاهر الرواية.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تجدید نکاح میں مہر مقررکرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حق مہر کو غیر یقینی مدت کے ساتھ مشروط کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح فارم پر دستخط کرتے ہوئے لڑکی کو مہر کا بتانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کے مہر ادا کرنے سے پہلے فوت ہو جانے کی صورت میں مہر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مہر کی کم از کم مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کے حق مہر میں تصرف کا حق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مقرر شدہ مہر کی پابندی اور نکاح فارم میں اضافے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا مہر کے بدلے کوئی اور چیز لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح میں مہرکی مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کی رضامندی کے بغیر اس کا سونا بیچنا