معاملات / احکام نکاح / مہر

نکاح فارم پر دستخط کرتے ہوئے لڑکی کو مہر کا بتانا

فتوی نمبر : 2151 0000-00-00 92 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! ایک مسئلہ کے بارے میں معلومات کرنی تھی کہ نکاح کے وقت لڑکی سے کیسے اجازت لی جائے یعنی جب اجازت لی جائے تو اس وقت مہر بتانا ضروری ہے کہ اتنے مہر میں نکاح کیا جا رہا ہے یا نہیں؟ آج کل صرف پیپر پر اس سے سائن کروا لیا جاتا ہے، باقی اس کو کچھ نہیں بتایا جاتا اور اگر اس کو مہر بتائے بغیر نکاح کیا جائے تو نکاح منعقد ہو جائے گا یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ مہر عورت کا حق ہے جو نکاح کے نتیجے میں شوہر کے ذمے لازم ہوتا ہے، مہر کو عورت کے احترام، عزت اور تحفظ کی علامت قرار دیا ہے، اسی لیے نکاح کے وقت مہر مقرر کرنا اور لڑکی کو بتانا ضروری ہے، تاکہ کسی قسم کا اختلاف یا ابہام باقی نہ رہے۔ البتہ اگر نکاح سے پہلے ہی مہر کی مقدار طے ہو چکی ہو اور فریقین کو اس کا علم ہو اور عقد کے وقت دوبارہ مہر کا ذکر نہ بھی کیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

*القرآن الکریم: (النساء:4:4)* وَآتُوا النِّسَاءَ صَدُقَاتِهِنَّ نِحْلَةً. *ایضاً:(النساء:24:4)* فَمَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِهِ مِنْهُنَّ فَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ فَرِيضَةً. *البناية شرح الهداية:(132/5،ط:دار الكتب العلمية)* (لأنه حقها) ش: أي لأن المهر حق المرأة م: (فيكون التقدير) ش: أي تقدير المهر م: (إليها) ش: ولهذا يملك التصرف فيه استيفاء وإسقاطا كالبيع والإجارة والكفالة.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تجدید نکاح میں مہر مقررکرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حق مہر کو غیر یقینی مدت کے ساتھ مشروط کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح فارم پر دستخط کرتے ہوئے لڑکی کو مہر کا بتانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کے مہر ادا کرنے سے پہلے فوت ہو جانے کی صورت میں مہر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
افضل مہر اور مہر کی مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مہر کی کم از کم مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کے حق مہر میں تصرف کا حق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مقرر شدہ مہر کی پابندی اور نکاح فارم میں اضافے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
افضل مہر اور مہر کی مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح کے موقع پر دی جانے والی انگھوٹی مہر کے طور پر دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا مہر کے بدلے کوئی اور چیز لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح میں مہرکی مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کی رضامندی کے بغیر اس کا سونا بیچنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کا مرض الوفات میں بیوی سے مہر معاف کروانا