معاملات / احکام نکاح / مہر

عورت کے حق مہر میں تصرف کا حق کا حکم

فتوی نمبر : 1853 0000-00-00 109 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت نے ایک مرد سے شادی کی اس مرد نے اسے مہر کے طور پر ایک مکان دے دیا ہے ، جسے کرایہ پر دیا گیا ہے اور اب اس کا کرایہ اس کے سسرال والے وصول کرتے ہیں ، اور اس بارے میں اس عورت سے کوئی بات چیت نہیں ہوتی اس کی رضامندی نہیں دیکھی جاتی ، اور اب اس عورت کے سسرال والے اس سے یہ مکان لے کر اس کے بدلے اسے کچھ رقم دینا چاہتے ہیں اس کا کیا حکم ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ عقد کے نکاح کے وقت بطور مہر جو چیز عورت کو دی جائے وہ اس کی ملکیت بن جاتی ہے ، لہذا اب وہ چیز نہ اس کے رضامندی کے بغیر کوئی اس سے لے سکتا ہے اور نہ ہی اس میں کوئی کمی کرسکتا ہے ۔ پوچھی گئی صورت میں یہ مکان اس عورت کا حق ہے اور اس کا کرایہ بھی اس عورت ہی کی ملکیت ہے ، اس کی رضامندی کے بغیر اس سے یہ مکان لینا جائز نہیں ۔

الشامية : (3/ 113، ط: دارالفكر) (قوله وصح حطها) الحط: ‌الإسقاط ‌كما في المغرب، وقيد بحطها لأن حط أبيها غير صحيح لو صغيرة، ولو كبيرة توقف على إجازتها، ولا بد من رضاها. ففي هبة الخلاصة خوفها بضرب حتى وهبت مهرها لم يصح لو قادرا على الضرب. الهندية: (1/ 313، ط: دارالفكر) ولا بد في ‌صحة ‌حطها من الرضا حتى لو كانت مكرهة لم يصح ومن أن تكون مريضة مرض الموت هكذا في البحر الرائق. الموسوعة الفقهية: (39/ 195، ط: وزارة الاوقاف والشئون الاسلامية ) وللمرأة - سواء أكانت بكرا أم ثيبا - ‌ولاية ‌التصرف ‌في ‌مهرها بكل التصرفات الجائزة لها شرعا؛ ما دامت كاملة الأهلية؛ كما هو الشأن في تصرف كل مالك في ملكه؛ فلها أن تشتري به؛ وتبيعه؛ وتهبه لأجنبي أو لزوجها؛ وليس لأحد حق الاعتراض على تصرفها؛ كما ليس لأحد أن يجبرها على ترك شيء من مهرها لزوجها أو لغيره؛ ولو كان أباها أو أمها؛ لأن المالك لا يجبر على ترك شيء من ملكه؛ ولا على إعطائه لغيره.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تجدید نکاح میں مہر مقررکرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حق مہر کو غیر یقینی مدت کے ساتھ مشروط کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح فارم پر دستخط کرتے ہوئے لڑکی کو مہر کا بتانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کے مہر ادا کرنے سے پہلے فوت ہو جانے کی صورت میں مہر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مہر کی کم از کم مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کے حق مہر میں تصرف کا حق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مقرر شدہ مہر کی پابندی اور نکاح فارم میں اضافے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا مہر کے بدلے کوئی اور چیز لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح میں مہرکی مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کی رضامندی کے بغیر اس کا سونا بیچنا