معاملات / احکام نکاح / مہر

شوہر کے مہر ادا کرنے سے پہلے فوت ہو جانے کی صورت میں مہر کا حکم

فتوی نمبر : 2571 0000-00-00 0 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کا مہر ادا نہیں کیا اور اسی حالت میں مر گیا تو کیا مرنے کے بعد بیوی سے مہر معاف کروایا جا سکتا ہے؟ اور اگر اس علاقے کا عرف بھی یہی ہو تو کیا حکم ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ مہر کی حیثیت قرض کی ہوتی ہے، لہٰذا اگر کوئی شخص مہر ادا کرنے سے پہلے فوت ہو جائے تو اس کے ترکے کی تقسیم سے قبل دیگر قرضوں کی طرح بیوی کا مہر بھی ادا کیا جائے گا۔ البتہ اگر عورت اپنی خوشی اور رضامندی سے مہر معاف کر دے تو یہ شرعاً جائز ہے، لیکن زبردستی مہر معاف کروانا یا محض عرف و رواج کی بنا پر اسے ساقط سمجھ لینا درست نہیں، لہٰذا اگر دلی رضامندی سے مہر معاف نہ کیا گیا ہو تو اس کی ادائیگی شوہر کے وارثوں پر لازم ہوگی۔

*السنن الكبرى - البيهقي: (7/ 403، ط:دارالکتب العلمية)* «عن ابن جريج قال: سمعت عطاء، يقول: سمعت ابن عباس، سئل عن المرأة يموت عنها زوجها وقد فرض لها صداقا قال: " لها الصداق والميراث والله أعلم " *بدائع الصنائع: (2/ 295،ط:دارالکتب العلمية)* وأما بيان ما يسقط به كل المهر، فالمهر كله يسقط بأسباب أربعة:...«ومنها: الإبراء عن كل المهر قبل الدخول وبعده إذا كان المهر دينا لأن الإبراء إسقاط، والإسقاط ممن هو من أهل الإسقاط في محل قابل للسقوط يوجب السقوط،....«ومنها: هبة كل المهر قبل القبض عينا كان أو دينا وبعده إذا كان عينا.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تجدید نکاح میں مہر مقررکرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حق مہر کو غیر یقینی مدت کے ساتھ مشروط کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح فارم پر دستخط کرتے ہوئے لڑکی کو مہر کا بتانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کے مہر ادا کرنے سے پہلے فوت ہو جانے کی صورت میں مہر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مہر کی کم از کم مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کے حق مہر میں تصرف کا حق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مقرر شدہ مہر کی پابندی اور نکاح فارم میں اضافے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا مہر کے بدلے کوئی اور چیز لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح میں مہرکی مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کی رضامندی کے بغیر اس کا سونا بیچنا