معاملات / احکام نکاح / مہر

نکاح میں مہرکی مقدار

فتوی نمبر : 2024 0000-00-00 91 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ نکاح میں مہر کتنا مقرر کر دینا چاہیے؟ اور اس کی ادائیگی کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ شریعت نے کم از کم مہر 10 درہم مقرر کی ہے جس کا وزن دو تولے اور سات ماشے بنتا ہے ،موجودہ دور کے لحاظ سے تقریبا 30 گرام اور 618 ملی گرام بنتا ہے، جس کی موجودہ قیمت صرافہ بازار سے معلوم کرلی جائے۔ مہرکی زیادہ سے زیادہ مقدار شریعت میں مقرر نہیں ہے ،دونوں خاندان باہمی رضامندی سے جو مقدار طے کرلیں وہی مہر ہوگا،البتہ مہر میں اتنی رقم مقرر کرلینا جس کی ادائیگی شوہر کے لیے مشکل ہو،یا محض دکھلاوے کے لیے زیادہ رقم مقرر کرلینا مناسب نہیں ہے۔ البتہ مہر فاطمی رکھنا سنت ہے جو تقریبا 500 درہم ہے اور تولے کے حساب سے 131 تولے تین ماشہ ہے جس کی موجودہ قیمت صرافہ بازار سے معلوم کرلی جائے۔ نیز مہر ادا کرنا شوہر کی ذمہ واجب ہے جب تک شوہر مہر کی رقم ادا نہ کر دے تو بیوی شوہر کو اپنے پاس آنے سے روک سکتی ہے، اسی طرح اگر مہر ادا نہیں کیا اور بیوی کا انتقال ہو گیا تو میراث تقسیم کرنے سے پہلے مہر ادا کیا جائے گا۔

صحيح مسلم: (4/ 144، رقم الحديث : 78 - (1426)، ط: دار طوق النجاة ) عن أبي سلمة بن عبد الرحمن أنه قال: سألت عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم ‌كم ‌كان ‌صداق رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قالت: كان صداقه لأزواجه ثنتي عشرة أوقية ونشا. قالت: أتدري ما النش؟ قال: قلت: لا. قالت: نصف أوقية، فتلك خمسمائة درهم، فهذا صداق رسول الله صلى الله عليه وسلم لأزواجه. الدرالمختار : (3/ 101، ط: دارالفكر) ‌لا ‌مهر ‌أقل ‌من عشرة دراهم ورواية الأقل تحمل على المعجل (فضة وزن سبعة) مثاقيل كما في الزكاة (مضروبة كانت أو لا) ولو دينا أو عرضا قيمته عشرة وقت العقد، أما في ضمانها بطلاق قبل الوطء فيوم القبض (وتجب) العشرة (إن سماها أو دونها و) يجب (الأكثر منها إن سمى) الأكثر ويتأكد (عند وطء أو خلوة صحت) من الزوج (أو موت أحدهما) أو تزوج ثانيا في العدة .
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تجدید نکاح میں مہر مقررکرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حق مہر کو غیر یقینی مدت کے ساتھ مشروط کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح فارم پر دستخط کرتے ہوئے لڑکی کو مہر کا بتانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کے مہر ادا کرنے سے پہلے فوت ہو جانے کی صورت میں مہر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مہر کی کم از کم مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کے حق مہر میں تصرف کا حق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مقرر شدہ مہر کی پابندی اور نکاح فارم میں اضافے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا مہر کے بدلے کوئی اور چیز لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح میں مہرکی مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کی رضامندی کے بغیر اس کا سونا بیچنا