زکوۃ و نصاب زکوۃ

قربانی اور زکوۃ کے نصاب میں فرق

فتوی نمبر :
452
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

قربانی اور زکوۃ کے نصاب میں فرق

قربانی اور زکوٰۃ کے نصاب میں کیا فرق ہے, نیز قربانی و صدقه فطر کے نصاب کے لئے ضرورت اصلیہ کے علاوہ یا ضرورت سے زائد سامان کو بھی نصاب میں میں شامل کرنے کی کیا تفصیل ہے؟ ارشاد فرمادیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ قربانی اور زکوٰۃ میں بنیادی فرق یہ ہے کہ زکوٰۃ صرف مالِ نامی (سونا، چاندی، نقدی،مویشی اور مالِ تجارت) پر فرض ہوتی ہے اور قمری مہینوں کے اعتبار سے سال گزرنا بھی شرط ہے، جبکہ قربانی اور صدقہ فطر میں ضرورت سے زائد سامان ہونا ضروری ہے،جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا اس سے زائد ہو، خواہ وہ مال نقدی، سونا، چاندی یا مالِ تجارت کی صورت میں نہ ہو، اسی طرح اس کے وجوب کے لیے مال کے اوپر سال گزرنا بھی شرط نہیں ہے۔

حوالہ جات


*الشامية:(312/6،ط: دارالفكر)*
واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر) كما مر (لا الذكورة فتجب على الأنثى)
(قوله واليسار إلخ) بأن ملك مائتي درهم أو عرضا يساويها غير مسكنه وثياب اللبس أو متاع يحتاجه إلى أن يذبح الأضحية ولو له عقار يستغله فقيل تلزم لو قيمته نصابا، وقيل لو يدخل منه قوت سنة تلزم، وقيل قوت شهر، فمتى فضل نصاب تلزمه. ولو العقار وقفا،

*الهندية:(191/1،ط: دارالفكر)*
وهي واجبة على الحر المسلم المالك لمقدار النصاب فاضلا عن حوائجه الأصلية كذا في الاختيار شرح المختار، ولا يعتبر فيه وصف النماء ويتعلق بهذا النصاب وجوب الأضحية.

*العناية شرح الهداية:(153/2،ط: دارالفكر)*
قال (الزكاة واجبة على الحر) أي فريضة لازمة بالكتاب....والمراد بالواجب الفرض لأنه لا شبهة فيه، واشتراط الحرية لأن كمال الملك بها، والعقل والبلوغ لما نذكره، والإسلام لأن الزكاة عبادة ولا تتحقق من الكافر، ولا بد من ملك مقدار النصاب.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 452کی تصدیق کریں
17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک تولہ سونے پر زکاۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • زکاۃ کا مال چوری ہو جائے تو زکاۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • بی سی (کمیٹی) میں زکوٰۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • قربانی اور زکوۃ کے نصاب میں فرق

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • کرایہ کے بلڈنگ پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • جس کی رقم قرضوں میں پھنسی ہو اس کا زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • زیورات بیٹیوں کے نام کرنے سے زکوة کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • ضرورت کی چیزوں پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • اشیاء ضرورت پرزکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • پونے تین تولہ سونے اور پلاٹ پر زکوة کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • صاحب نصاب بیوہ کو زکوٰۃ دینا

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • اشیاء ضرورت پرزکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • نصاب سے کم مال پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • زکاۃ کی فرضیت میں سال کا اعتبار

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • سونا نصاب سے کم ہو، لیکن کچھ اور مال بھی ہو تو زکوٰۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • ایک تولہ سے کم سونے پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • کرایہ کے بلڈنگ پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • صدقہ فطر اور زکوۃ کا نصاب

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • مہتمم کا حیلہ تملیک کرنا

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • کرایہ پر دینے کی نیت سے مارکیٹ کے لیے خریدے گئے پلاٹ پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • نفع کی نیت سے خریدے گئے پلاٹ پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • رہائش کی نیت سے خریدے گئے گھر پر زکوٰۃ

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • ایک تولہ سونے اور کچھ نقدی پر زکوٰۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات