عبادات / نماز /

کیا نماز سے گناہِ کبیرہ معاف ہوتےہیں؟

فتوی نمبر : 355 0000-00-00 275 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا نماز سے گناہ کبیرہ بھی معاف ہوتے ہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ نماز سے گناہِ صغیرہ معاف ہوتے ہیں۔حدیث شریف میں ہے:’’حضرت ابو ہریرہ کی روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا: پانچوں نمازیں, اور جمعہ سے جمعہ تک اور رمضان سے رمضان تک ان کے درمیان کے گناہوں کے کفارہ ہوجاتے ہیں اگر بڑے گناہوں سے بچا جائے ۔‘‘(مسلم،حدیث نمبر:16-(233)) ایک اور حدیث میں ہے’’اگر کوئی مسلمان کسی فرض نماز کا وقت ہونے پر اس کے وضو ،خشوع و رکوع میں احسان کرتا ہے یعنی اس کو اس کے فرائض سنن و مستحبات کے ساتھ اچھی طرح ادا کرتا ہے تو وہ اس کے سابقہ گناہوں کے لیے کفارہ ہو جاتا ہے ،اگر وہ کبیرہ یعنی بڑے گناہ کا ارتکاب نہیں کرتا ہے اور یہ ہر زمانہ کے لیے ہے۔‘‘(مسلم،حدیث نمبر:7-(228)) ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز اور دیگر عبادات سے چھوٹے گناہ معاف ہوتے ہیں اور بڑے گناہ سچے دل سے توبہ کرنے سے معاف ہوتے ہیں،اسی طرح وہ گناہ جن کا تعلق حقوق العباد سے ہے،وہ اس وقت تک معاف نہیں ہوتے جب تک صاحبِ حق کا حق ادا نہ کیا جائے یا اس معاف نہ کروالیا جائے۔

*صحيح مسلم:( 144/1،رقم الحديث:16-(233)،ط:دارطوق النجاة)* حدثني أبو الطاهر، وهارون بن سعيد الأيلي قالا: أخبرنا ابن وهب ، عن أبي صخر أن عمر بن إسحاق مولى زائدة حدثه عن أبيه ، عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يقول: الصلوات ‌الخمس، والجمعة إلى الجمعة، ورمضان إلى رمضان، مكفرات ما بينهن إذا اجتنب الكبائر . *أيضاً:(142/1، رقم الحديث:7-(228))* حدثنا عبد بن حميد وحجاج بن الشاعر كلاهما عن أبي الوليد . قال عبد: حدثني أبو الوليد، حدثنا إسحاق بن سعيد بن عمرو بن سعيد بن العاص ، حدثني أبي ، عن أبيه قال: كنت عند عثمان فدعا بطهور، فقال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ما من امرئ مسلم تحضره صلاة مكتوبة، ‌فيحسن وضوءها وخشوعها وركوعها إلا كانت كفارة لما قبلها من الذنوب ما لم يؤت كبيرة، وذلك الدهر كله . *المفهم لما أشكل من تلخيص كتاب مسلم: (1/ 492،ط:دار ابن كثير)* (قوله: ‌إذا ‌اجتنبت ‌الكبائر؛ يدل على أن الكبائر إنما تغفر بالتوبة المعبر (3) عنها بالاجتناب في قوله تعالى: {إن تجتنبوا كبائر ما تنهون عنه نكفر عنكم سيئاتكم} وقد تقدم القول في الكبائر ما هي؟ فقوله: حتى يخرج نقيا من الذنوب يعني به: الصغائر، ولا بعد في أن يكون بعض الأشخاص تغفر له الكبائر والصغائر بحسب ما يحضره من الإخلاص بالقلب (4)، ويراعيه من الإحسان والأدب، وذلك فضل الله يؤتيه من يشاء. *شرح النووي على مسلم: (3/ 112،ط:دار إحياء التراث العربي)* معناه أن الذنوب كلها تغفر إلا الكبائر فإنها لا تغفر وليس المراد أن الذنوب تغفر مالم تكن كبيرة فان كانت لا يغفر شئ من الصغائر فإن هذا وإن كان محتملا فسياق الأحاديث يأباه قال القاضي عياض هذا المذكور في الحديث من غفران الذنوب ما لم تؤت كبيرة هو مذهب أهل السنة وأن الكبائر إنما تكفرها التوبة أو رحمة الله تعالى وفضله والله أعلم.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مانع حمل ادویات استعمال کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
داڑھی منڈے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شکرین کے استعمال اور خریدوفروخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کا امام کے پیچھے التحیات،درود اور دعا پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی شخص کے پلاٹ کو اس کی اجازت کے بغیر کسی اور کو فروخت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کی قضا کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کے بعد سونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واقف کا مسجد میں لوگوں کو نماز پڑھنے سے روکنا اور امام کے تقرر میں اختلاف کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض نقدی کی شکل میں دے کر سونے کے حساب سے واپس وصول کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نہر میں نجاست گرنے کی صورت میں وضو یا غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاشوراء کے دن کی طرف منسوب انبیاء علیہم السلام کے واقعات کی حقیقت*