حضرات علمائے کرام! ایک مسئلہ ہے کہ ایک شخص دوسرے شخص سے سات لاکھ روپے کا مطالبہ کرتا ہے کہ آپ مجھے سات لاکھ روپے دے دیں، میں اپنی گاڑی آپ کو تین ماہ کے لیے استعمال کرنے کے لیے دیتا ہوں۔ تین ماہ بعد آپ اپنے سات لاکھ روپے واپس لے لیں اور مجھے میری گاڑی واپس کردیں۔ اس معاملے میں نہ کوئی کمی بیشی ہو اور نہ ہی کوئی اضافی شرط ہو تو کیا اس طرح کا معاملہ کرنا شرعاً جائز ہے؟
قرض دے کر ایسی شرط لگانا جائز نہیں جس میں قرض دینے والے کا کوئی مالی فائدہ ہو، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں سات لاکھ روپے قرض دینے کے بدلے گاڑی تین ماہ استعمال کرنے کی شرط لگانا سودی معاملہ ہے، جو کہ شرعاً ناجائز ہے۔ اس لیے اس طرح کا معاملہ کرنے سے اجتناب لازم ہے۔ اس معاملے کی جائز صورت یہ ہے کہ دونوں فریق قرض کے بجائے باقاعدہ اجارہ (کرایہ داری) کا معاملہ کریں؛ یعنی گاڑی کا مالک اپنی گاڑی تین ماہ کے لیے دوسرے شخص کو متعین کرایے پر دے دے اور دوسرا شخص اس کے عوض طے شدہ کرایہ ادا کرے۔ اس کے علاوہ سات لاکھ روپے کی ضرورت ہو تو اس کا الگ سے قرض کا معاملہ کیا جاسکتا ہے، لیکن قرض کو گاڑی کے استعمال یا کرایے کے ساتھ مشروط نہ کیا جائے۔
سنن ابي داوود:(222/5،رقم الحديث 3333،ط:دار الرسالة العالمية) حدثنا أحمد بن يونس، حدثنا زهير، حدثنا سماك، حدثني عبد الرحمن بن عبد الله بن مسعودعن أبيه، قال: لعن رسول الله ﷺ آكل الربا وموكله وشاهده وكاتبه. العناية شرح الهداية:(233/12،ط:دار الكتب العلمية) وأخرج البيهقي أيضا من حديث إدريس بن يحيى عن عبد الله بن عياش حدثنا يزيد بن حبيب، عن أبي مرزوق النخعي عن فضالة بن عبيد أنه قال: كل قرض جر منفعة فهو وجه من وجوه الربا. المحيط البرهاني:(126/7،ط:دار الكتب العلمية) قال محمد في كتاب الصرف: إن أبا حنيفة كان يكره كل قرض جر منفعة قال الكرخي: هذا إذا كانت المنفعة مشروطة في العقد بأن أقرض عادلية صحاحًا أو ما أشبه ذلك، فإن لم تكن المنفعة مشروطة في العقد، فأعطاه المستقرض أجود مما عليه، فلا بأس به. الشامية:(166/5،ط:دارالفكر) وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به ويأتي تمامه (قوله فكره للمرتهن إلخ) الذي في رهن الأشباه يكره للمرتهن الانتفاع بالرهن إلا بإذن الراهن.