ایک چرواہا متعدد لوگوں کی بھیڑ بکریاں اجرت پر چراتا ہے۔ اگر ایک شخص کے ریوڑ کی خوراک اور چارہ غلطی سے دوسرے شخص کے ریوڑ کے جانور کو کهلا دیں تو کیا چرواہے پر اس کا تاوان لازم ہوگا یا نہیں؟
پوچھی گئی صورت میں جب چرواہے نے بکریوں کے مالک کی اجازت کے بغیر اس کا چارہ کسی دوسرے شخص کی بکریوں کو کھلا دیا تو چرواہا اس چارے کا ضامن ہوگا اور اسے اپنی طرف سے اس کا معاوضہ ادا کرنا لازم ہوگا، کیونکہ چارہ اس کے پاس امانت تھا، جس میں اس نے بلااجازت تصرف کرکے اسے ضائع کردیا۔ نیز چرواہا اس نقصان کے معاوضے کے لیے پہلے مالک سے رجوع بھی نہیں کر سکتا۔
العناية: (3/ 71،ط: دار الفكر) (لأنه ضمان يعتمد وجوبه الإتلاف) لقوله تعالى {ومن قتله منكم} وكل ضمان يعتمد وجوبه الإتلاف فالعامد فيه كالناسي كما في غرامات الأموال. المبسوط للسرخسي: (15/ 163،ط: دارالمعرفة) وليس للراعي أن يسقي من ألبان الغنم ولا يأكل ولا يبيع ولا يقرض؛ لأنه مأمور بالرعي وهذا ليس من عمل الرعي فهو فيه كسائر الأجانب فيكون ضامنا إن فعل شيئا من ذلك.