حظر و اباحت / جائز و ناجائز /

والد کا بچے کو دوران حفظ مدرسے سے نکالنا

فتوی نمبر : 3519 0000-00-00 5 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب! ایک بچے کو والد نے مدرسہ میں داخل کیا، جب دس پارے ہو گئے اس کے بعد والد نے مدرسہ سے نکال لیا اور کہا میرے ساتھ کاروبار پہ دھیان دو، بچہ بضد ہے کہ جب شروع کیا ہے تو ختم کرنے دو، لیکن والد نے منع کر دیا، کیا والد گناہ گار ہوں گے اور دوبارہ مدرسہ لگانا چاہیے یا کوئی گناہ نہیں؟؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ والد پر لازم ہے کہ وہ اپنے بچے کو اتنا قرآن مجید یاد کروائے کہ وہ صحیح طریقے سے نماز ادا کرسکے۔ اس سے زائد پورے قرآن مجید کا حفظ کرنا فرض کفایہ ہے، جبکہ والدین کی اطاعت جائز امور میں لازم ہے، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر والد نے کسی جائز ضرورت یا کاروبار میں تعاون کے لیے بچے کا حفظِ قرآن مکمل کروانے کا سلسلہ موقوف کردیا تو وہ گناہ گار نہیں ہوگا، کیونکہ بچے نے نماز کی درست ادائیگی کے لیے ضروری قرآن کی تعلیم حاصل کرلی ہے۔ چنانچہ بچے کا والد کے ساتھ جائز کاروبار میں تعاون کرنا اور معاشی معاملات میں اس کا ہاتھ بٹانا شرعاً جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔

البحر الرائق: (1/ 359،ط:دار الكتاب الإسلامي) اعلم أن حفظ قدر ما تجوز الصلاة به من القرآن فرض عين على المسلمين لقوله تعالى {فاقرءوا ما تيسر من القرآن} [المزمل: 20] وحفظ جميع القرآن فرض كفاية وحفظ فاتحة الكتاب وسورة واجبة على كل مسلم. الهندية: (1/ 562،ط:دارالفکر) الذكور من الأولاد إذا بلغوا حد الكسب، ولم يبلغوا في أنفسهم يدفعهم الأب إلى عمل ليكسبوا، أو يؤاجرهم وينفق عليهم من أجرتهم وكسبهم. ایضاً :(5/ 365) الابن البالغ يعمل عملا لا ضرر فيه دينا ولا دنيا بوالديه وهما يكرهانه فلا بد من الاستئذان فيه إذا كان له منه بد.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فارم ہاؤس کی بکنگ منسوخ کرنے کی صورت میں ایڈوانس رقم ضبط کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اشارے سے سجدہ ادا کرنے والے کے لیے قیام کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حفظ مکمل کرنے سے پہلے حافظ لقب دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اذان کے دوران وضو ٹوٹ جانے سے اذان کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کاروبار میں منافع کی مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حائضہ کے لیے اذان کا جواب دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دال اور گوشت سے بنے ہوئے کھانے کا نام حلیم رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
وتر کی تیسری رکعت میں دعائے قنوت پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضرت مریم علیہا السلام کی نبیہ ہونے کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اپنے بچوں کے سامنے رانیں کھلارکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جرابوں پر مسح کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خریداری کے وکیل کو نقصان کا ضامن بنانا