اگر مردے کو غسل دیا جا رہا ہو اور اس دوران غسل دینے والے شخص کی مدد کرنے والا دوسرا شخص حالت جنابت میں ہو اور وہ مردے کو اٹھانے یا لٹانے یا ایک طرف ٹیڑھا کرنے میں غسل دینے والی کی مدد کرے ،تو اس میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
واضح رہے کہ جنابت کی حالت میں میت کو غسل دینے میں مدد کرنا مکروہ ہے، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں بہتر یہ ہے کہ میت کو غسل دینے میں پاک شخص مدد کرے، جنابت کی حالت میں موجود شخص غسل دینے میں مدد نہ کرے۔
الشامية : (2/ 202،ط: دارالفكر) [خاتمة] يندب الغسل من غسل الميت ويكره أن يغسله جنب أو حائض. البحر الرائق شرح كنز الدقائق :(2/ 188،ط: دارالكتاب الاسلامي ) فإن كان الغاسل جنبا أو حائضا أو كافرا جاز.