عبادات / جنائز / تجہیز و تکفین

میت کے کفن،دفن میں تاخیر کرنا

فتوی نمبر : 3210 0000-00-00 7 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! خیریت سے ہیں؟ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ ایک مسئلہ معلوم کرنا ہےکہ ماجد کا انتقال ہو گیا، ماجد کے بیٹے سعودی میں ہیں، وہ 15 سے 20 گھنٹے میں آ جائیں گے، اب پوچھنا یہ ہے کہ ماجد کے انتقال کے فوراً بعد اس کو کفن اور غسل دے کر انتظار کیا جائے؟ یا جب ان کے بیٹے آجائیں یعنی 15سے 20 گھنٹے بعد تب ان کو غسل اور کفن دیا جائے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جب کسی شخص کی موت کا یقین ہو جائے تو اس کی تجہیز و تکفین اور تدفین میں جلدی کرنا سنت ہے۔ شرعی عذر یا قانونی مجبوری کے بغیر تدفین میں تاخیر کرنا مناسب نہیں، کیونکہ اس سے میت کی بے حرمتی کا اندیشہ ہوتا ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں ماجد کے بیٹوں کو چاہیے کہ وہ یہاں پر موجود رشتہ داروں سے تدفین کا کہہ دیں، بلا وجہ تاخیر نہ کریں ۔

سنن أبي داود:(5/ 71 ،رقم الحدیث:3159،ط: دار الرسالة العالمية) حدثنا عبد الرحيم بن مطرف الرؤاسي أبو سفيان وأحمد بن جناب، قالا: حدثنا عيسى -قال أبو داود: وهو ابن يونس-، عن سعيد بن عثمان البلوي، عن عزرة وقال عبد الرحيم: عروة- بن سعيد الأنصاري، عن أبيه عن الحصين بن وحوح أن طلحة بن البراء مرض، فأتاه النبي صلى الله عليه وسلم يعوده، فقال: "إني لا أرى طلحة إلا قد حدث فيه الموت، فآذنوني به وعجلوا؟ فإنه لا ينبغي لجيفة مسلم أن تحبس بين ظهراني أهله". الشامیة:(2/ 193،ط:دارالفکر) (قوله ويسرع في جهازه) لما رواه أبو داود «عنه صلى الله عليه وسلم لما عاد طلحة بن البراء وانصرف قال ما أرى طلحة إلا قد حدث فيه الموت فإذا مات فآذنوني حتى أصلي عليه وعجلوا به فإنه لا ينبغي لجيفة مسلم أن تحبس بين ظهراني أهله» والصارف عن وجوب التعجيل ‌الاحتياط ‌للروح ‌الشريفة فإنه يحتمل الإغماء. وقد قال الأطباء: إن كثيرين ممن يموتون بالسكتة ظاهرا يدفنون أحياء لأنه يعسر إدراك الموت الحقيقي بها إلا على أفاضل الأطباء فيتعين التأخير فيها إلى ظهور اليقين بنحو التغير إمداد؛ وفي الجوهرة وإن مات فجأة ترك حتى يتيقن بموته. مطلب في القراءة عند الميت.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو غسل دینا،شوہر کا بیوی کی لاش کو دیکھنا ،چھونا ، غسل دینا اور قبر میں اتارنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے جسم سے اگر کوئی نجاست خارج ہو تو دوبارہ غسل دینا ضروری نہیں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کو غسل دینے کے بعد غسل کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قریب المرگ اور میت کے نماز جنازہ اورکفن ،دفن کے احکام
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جلے ہوئے مردے کو غسل دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کا بیوی کو غسل دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے زیر ناف بال کاٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے مصنوعی دانت نکالنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کو سردخانے میں رکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کو کفن دینے کے بعد اگر پاخانہ وغیرہ نکل جائے تو اس کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خنثیٰ مشکل کو غسل مرد دے گا یا عورت ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کے کفن دفن کا خرچہ شوہر کے ذمہ ہوگا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پرانی قبر میں کسی اور کی تدفین کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی چادروں کو کفن میں استعمال کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے کفن پر خوشبو لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے کفن،دفن میں تاخیر کرنا