عقوبات / حدود و سزا /

قتلِ عمد میں ورثا کی معافی اور دیت کا حکم

فتوی نمبر : 3433 0000-00-00 11 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

اگر کوئی شخص کسی دوسرے کو جان بوجھ کر قتل کر دے، پھر مقتول کے ورثا اسے معاف کر دیں تو کیا قاتل قصاص سے بری ہو جائے گا؟ نیز کیا ورثا کو معاف کرنے کے بعد دیت کا مطالبہ کرنے کا حق حاصل ہے؟ اور اگر بعض ورثا معاف کر دیں، جبکہ بعض معاف نہ کریں تو شرعاً کیا حکم ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

قتلِ عمد میں ورثا کا اصل حق قصاص ہے، اگر تمام ورثا بلا عوض معاف کر دیں تو قصاص ساقط ہو جاتا ہے اور اس کے بعد دیت کا مطالبہ نہیں کیا جا سکتا، البتہ ورثا قصاص کے بدلے مال پر صلح کرنا چاہیں تو یہ قاتل کی رضامندی سے جائز ہے اور صلح کی رقم باہمی اتفاق سے دیت سے کم یا زیادہ مقرر کی جا سکتی ہے۔ اگر ورثا میں سے کوئی ایک بھی معاف کر دے یا اپنے حصے پر صلح کر لے تو قصاص سب کے حق میں ساقط ہو جاتا ہے، کیونکہ قصاص قابلِ تقسیم نہیں۔ البتہ دیگر ورثا اپنے حصے کی دیت کے حق دار ہوں گے، جو قاتل کے مال سے تین سال میں وصول کی جائے گی، جبکہ معاف کرنے والے کو کچھ نہیں ملے گا۔ قتلِ عمد کبیرہ گناہ ہے۔ ورثا کی معافی سے ان کا حق تو ساقط ہو جاتا ہے، لیکن قاتل کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور سچی توبہ کرنا ضروری ہے، فقہائے احناف کے نزدیک قتلِ عمد میں کفارہ واجب نہیں۔

القرآن الکریم:( البقرہ:178:2) يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى ۖ الْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالْأُنثَىٰ بِالْأُنثَىٰ ۚ فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ وَأَدَاءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ ۗ ذَٰلِكَ تَخْفِيفٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ ۗ فَمَنِ اعْتَدَىٰ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ. القرآن الکریم:(النساء: 93:4) وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ. الهداية:(442/4،ط:دار احياء التراث العربي) وموجب ذلك المأثم» لقوله تعالى: ﴿وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ﴾ [النساء:٩٣] الآية، وقد نطق به غير واحد من السنة، وعليه انعقد إجماع الأمة. قال: «والقود» لقوله تعالى: ﴿كُتِبَ عَلَيْكُمْ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى﴾ [البقرة:١٧٨] إلا أنه تقيد بوصف العمدية لقوله عليه الصلاة والسلام: «العمد قود» أي موجبه قال: «إلا أن يعفو الأولياء أو يصالحوا»؛ لأن الحق لهم ثم هو واجب عينا، وليس للولي أخذ الدية إلا برضا القاتل وهو أحد قولي الشافعي، إلا أن له حق العدول إلى المال من غير مرضاة القاتل؛ لأنه تعين مدفعا للهلاك فيجوز بدون رضاه، وفي قول الواجب أحدهما لا بعينه ويتعين باختياره؛ لأن حق العبد شرع جابرا وفي كل واحد نوع جبر فيتخير ولنا ما تلونا من الكتاب وروينا من السنة. الهندية:(20/6،ط: دارالفكر) «وإذا اصطلح القاتل، وأولياء القتيل على مال سقط القصاص، ووجب المال قليلا كان، أو كثيرا، وإن لم يذكروا حالا، ولا مؤجلا فهو حال كذا في الهداية.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کپڑا مقدار سے کم بیچنے کی صورت میں منافع کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حائضہ کے لیے اذان کا جواب دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
’’اسلام میں داڑھی ہے، داڑھی میں اسلام نہیں‘‘ کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
وتر کی تیسری رکعت میں دعائے قنوت پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
انعامی بانڈ (پرائز بانڈ) کو شادی میں استعمال کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کے لیے اسپیکر استعمال کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جرابوں پر مسح کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈاکٹر کی فیس کی شرعی حیثیت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمعہ کی دوسری اذان کا جواب دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجد میں اے سی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمعہ کے دن پہلی اذان کے بعد فیکٹری میں کام کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
" مختلف کمپنیز میں سرمایہ کاری کا شرعی حکم اور ضروری شرائط"