ہم لوگ ایک جگہ کام کرتے ہیں ، وہاں ہم لوگوں نے ایک ساتھ نماز پڑھی تو جو شخص ہمارا امام تھا، اس کی شرٹ کی آستین چھوٹی تھیں، کیا اس سے نماز فاسد ہو جائے گی؟
دورانِ نماز کہنیوں تک آستینیں چڑھا لینا اور کہنیوں کو ننگا رکھنا، یا آدھے بازو والی شرٹ یا قمیض پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں امام کا چھوٹی آستین والی شرٹ میں نماز پڑھانا مکروہ تھا، تاہم نماز ادا کرنے سے نماز ہو گئی، نماز فاسد نہیں ہوئی۔
حاشية السهارنفوري على صحيح البخاري :(2/ 420 ،ط:الدراسات الإسلامية) قوله: (ولا يكفّ شعره ولا ثوبه) أي: لا يضمهما وقاية لهما عن التراب، بل يتركهما حتى يقعا على الأرض، كذا في "المجمع. الشامية:(1/ 640،ط:دارالفكر) (و) كره (كفه) أي رفعه ولو لتراب كمشمر كم أو ذيل. الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي:(2/ 970،ط: دار الفكر) وقيد الحنفية كراهة التشمير تحريما برفع الكم إلى المرفقين، فلا يكره مادونهما، وكذا مادونهما كما في كتاب البحر.