عبادات / نماز /

بنیان میں نماز پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر : 3257 0000-00-00 0 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شلوار ناف سے اوپر باندھنا بہتر ہے یا ناف سے نیچے؟ دوسری بات بعض لوگ شلوار اور بنیان پہن کر نماز پڑھتے ہیں، حالانکہ بنیان کی آستین نہیں ہوتیں یا چھوٹی ہوتی ہیں، آیا اس سے نماز میں کوئی اثر پڑتا ہے یا نہیں ؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ شلوار یا تہبند ٹخنوں سے اوپر رکھنا ضروری ہے، ٹخنوں سے نیچے رکھنا جائز نہیں، تاہم ناف سے اوپر یا ناف سے نیچے باندھنے میں کوئی حرج نہیں، نیز دورانِ نماز کہنیوں تک آستینیں چڑھا لینا اور انہیں ننگا رکھنا یا آدھے بازو والی شرٹ یا قمیض پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں بغیر آستین والی بنیان میں نماز ادا کرنا مکروہ ہے ۔

صحيح البخاري: (5/ 2182، رقم الحديث : 5450، ط: دار طوق النجاة ) عن أبي هريرة رضي الله عنه،عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: (‌ما ‌أسفل ‌من الكعبين من الإزار ففي النار). مسند أحمد:(3/ 147،رقم الحديث:2527،ط: دار الحديث) حدثنا بهز حدثنا شعبة حدثنا عمرو بن دينار قال: سمعت طاوسا يحدث عن ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "أمرت أن أسجد على سبعة أعظم ولا أكف شعرا ولا ثوبا"، وقال مرة أخرى: ‌أمر ‌نبيكم صلى الله عليه وسلم ‌أن ‌يسجد ‌على ‌سبعة ‌أعظم، ولايكف شعر أولا ثوبا. حاشية السهارنفوري على صحيح البخاري :(2/ 420 ،ط:الدراسات الإسلامية) قوله: (ولا يكفّ شعره ولا ثوبه) أي: لا يضمهما وقاية لهما عن التراب، بل يتركهما حتى يقعا على الأرض، كذا في "المجمع. الشامية:(1/ 640،ط:دارالفكر) (و) كره (‌كفه) ‌أي ‌رفعه ولو لتراب كمشمر كم أو ذيل. الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي:(2/ 970،ط: دار الفكر) وقيد الحنفية كراهة التشمير تحريما برفع الكم إلى المرفقين، فلا يكره مادونهما، وكذا مادونهما كما في كتاب البحر.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مانع حمل ادویات استعمال کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
داڑھی منڈے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شکرین کے استعمال اور خریدوفروخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کا امام کے پیچھے التحیات،درود اور دعا پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی شخص کے پلاٹ کو اس کی اجازت کے بغیر کسی اور کو فروخت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کی قضا کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کے بعد سونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واقف کا مسجد میں لوگوں کو نماز پڑھنے سے روکنا اور امام کے تقرر میں اختلاف کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض نقدی کی شکل میں دے کر سونے کے حساب سے واپس وصول کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نہر میں نجاست گرنے کی صورت میں وضو یا غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاشوراء کے دن کی طرف منسوب انبیاء علیہم السلام کے واقعات کی حقیقت*