زکوۃ و نصاب زکوۃ

صدقہ فطر اور زکوۃ کا نصاب

فتوی نمبر :
318
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

صدقہ فطر اور زکوۃ کا نصاب

حضرات مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں رہنمائی فرمائیں :
صدقہ فطر (فطرانہ) اور زکواة کا علیحدہ علیحدہ نصاب تحریر فرمادیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ صدقہ فطر اور زکوۃ دو الگ الگ اور مستقل مالی عبادتیں ہیں، جس کے لیے الگ الگ نصاب مقرر ہے۔
صدقہ فطر ہراس شخص پر (اپنی طرف سے اور اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے)لازم ہوتا ہے جو عیدالفطر کے دن صبح صادق کے وقت ضرورتِ اصلیہ اور استعمال سے زائد اتنے سامان یا مال کا مالک ہو، جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کےبرابر یا اس سے زائد ہواور اس کے وجوب کےلیے سال گزرنا شرط نہیں، جب کہ زکوۃ صرف بالغ اورمالِ نامی پر واجب ہوتی ہے ۔مالِ نامی سے مراد سونا، چاندی، نقدی، مالِ تجارت، سائمہ جانور ہیں، مذکورہ اموال میں سے کوئی ایک نصاب تک پہنچ جائے یا مختلف اموال موجود ہونے کی صورت میں ان کا مجموعہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت تک پہنچ جائے اور وہ بنیادی ضرورت سے زائد ہو تو زکوۃ واجب ہوجاتی ہے اور قمری مہینوں کے اعتبار سے سال پورا ہونے پر زکوۃ کی ادائیگی لازم ہوگی۔

حوالہ جات

فتح القدير : (2/ 153،ط:دارالفکر)*
(الزكاة ‌واجبة ‌على ‌الحر العاقل البالغ المسلم إذا ملك نصابا ملكا تاما وحال عليه الحول.

*الهندية:(1/ 191،ط:دارالفکر)*
[، وهي واجبة على الحر المسلم المالك لمقدار النصاب ‌فاضلا ‌عن ‌حوائجه ‌الأصلية كذا في الاختيار شرح المختار، ولا يعتبر فيه وصف النماء ويتعلق بهذا النصاب وجوب الأضحية.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 318کی تصدیق کریں
26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک تولہ سونے پر زکاۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • زکاۃ کا مال چوری ہو جائے تو زکاۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • بی سی (کمیٹی) میں زکوٰۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • قربانی اور زکوۃ کے نصاب میں فرق

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • کرایہ کے بلڈنگ پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • جس کی رقم قرضوں میں پھنسی ہو اس کا زکوۃ لینا

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • زیورات بیٹیوں کے نام کرنے سے زکوة کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • ضرورت کی چیزوں پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • اشیاء ضرورت پرزکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • پونے تین تولہ سونے اور پلاٹ پر زکوة کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • صاحب نصاب بیوہ کو زکوٰۃ دینا

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • اشیاء ضرورت پرزکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • نصاب سے کم مال پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • زکاۃ کی فرضیت میں سال کا اعتبار

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • سونا نصاب سے کم ہو، لیکن کچھ اور مال بھی ہو تو زکوٰۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • ایک تولہ سے کم سونے پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • کرایہ کے بلڈنگ پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • صدقہ فطر اور زکوۃ کا نصاب

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • مہتمم کا حیلہ تملیک کرنا

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • کرایہ پر دینے کی نیت سے مارکیٹ کے لیے خریدے گئے پلاٹ پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • نفع کی نیت سے خریدے گئے پلاٹ پر زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • رہائش کی نیت سے خریدے گئے گھر پر زکوٰۃ

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
  • ایک تولہ سونے اور کچھ نقدی پر زکوٰۃ کا حکم

    یونیکوڈ   زکوۃ و نصاب زکوۃ 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات