کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ والدین حج کے لیے جاتے ہوئے اپنے نابالغ بچے کو بھی ساتھ لے کر گئے ،تو کیا اس نابالغ بچے کا حج فرض شمار ہوگا ؟
حج فرض ہونے کے لیے دیگر شرائط کے ساتھ ساتھ ایک شرط بالغ ہونا بھی ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں جس بچے نے نابالغ ہونے کی صورت میں حج کیا ہے، وہ فرض نہیں،بلکہ نفل حج شمار ہوگا،لہذا بالغ ہونے کے بعد اگر استطاعت ہو تو ان پر حج کرنا فرض ہوگا۔
الهندية: (1/ 217، ط: دارالفكر) (ومنها البلوغ) فلا يجب على الصبي كذا في فتاوى قاضي خان ولو أن الصبي حج إذا قبل البلوغ فلا يكون ذلك عن حجة الإسلام ويكون تطوعا .