کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے علاقے میں سیاسی لیڈران ، بڑے علماء اور بزرگوں سے سلام کرتے وقت بعض لوگ جھک جاتے ہیں یا سر جھکالیتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے ؟
واضح رہے کہ کسی بڑی شخصیت کے سامنے سلام کرتے وقت جھکنا یا صرف سر جھکانا غیر اہل اسلام کا طریقہ ہے،لہذا اس سے احتراز لازم ہے ۔
الشامية : (6/ 383، ط: دارالفكر) وفي الزاهدي الإيماء في السلام إلى قريب الركوع كالسجود وفي المحيط أنه يكره الانحناء للسلطان وغيره اهـ وظاهر كلامهم إطلاق السجود على هذا التقبيل. الهندية: (5/ 369، ط: دارالفكر) الانحناء للسلطان أو لغيره مكروه لأنه يشبه فعل المجوس كذا في جواهر الأخلاطي.ويكره الانحناء عند التحية وبه ورد النهي كذا في التمرتاشي.