معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

اچھے اور برے ناموں کا شخصیت پر اثر

فتوی نمبر : 2765 0000-00-00 15 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم! کیا یہ بات درست ہے کہ بچوں کے نام کا اثر ان پر ہوتا ہے؟ ساتھ ساتھ بچوں میں خصوصا لڑکوں كے لیے چند بہترین نام بتادیں جو معنی کے لحاظ سے بھی اچھے ہوں اور شرعا بھی۔ جزاک اللہ

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اچھا نام انسان کے لیے زینت اور باعثِ عزت ہوتا ہے، عمدہ معنی رکھنے والا نام عموماً لوگوں کے دلوں میں اچھی کیفیت پیدا کرتا ہے، جبکہ برے یا نامناسب معنی والا نام طبیعت پر ناگوار گزرتا ہے اور احادیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں کے اچھے اور بامعنی نام رکھنے کا حکم دیا ہے اور اس کو والدین پر بچوں کا حق قرار دیا ہے اور جن ناموں کے معنی اچھے نہیں ہیں یا بے معنی ہیں ایسے نام رکھنے سے منع فرمایا ہے، اسی طرح آپ ﷺ نے برے یا نامناسب معنی رکھنے والے متعدد ناموں کو تبدیل فرما کر ان کی جگہ اچھے اور بامعنی نام رکھے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام میں اچھے نام کی بڑی اہمیت ہے۔ اس بنا پر یہ کہنا درست ہے کہ اچھے اور بامعنی نام انسان کی شخصیت پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں، تاہم یہ اثر قطعی اور لازمی نہیں ہوتا، یعنی صرف نام ہی کسی انسان کے کردار یا شخصیت کا سبب نہیں بنتا، بلکہ اس کی تربیت، ماحول، دینی تعلیم اور ذاتی اعمال بھی اس میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، لہٰذا والدین کو چاہیے کہ اپنی اولاد کے ایسے نام رکھیں جو اچھے اور پاکیزہ معنی رکھتے ہوں، سب سے افضل نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں، جیسا کہ حدیثِ مبارکہ میں ان کی فضیلت وارد ہوئی ہے۔ اس کے بعد انبیائے کرام علیہم السلام، صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اور صالحین کے ناموں پر نام رکھنا بھی مستحسن اور باعثِ برکت ہے۔ لڑکوں کے چند بہترین نام: عبداللہ (اللہ کا بندہ) ،عبدالرحمن (رحمان کا بندہ)، محمد (بہت زیادہ تعریف کیا گیا)، احمد (سب سے زیادہ حمد کرنے والا) ، ابراہیم ،اسماعیل ،یوسف، موسیٰ ،عیسیٰ ،زکریا ،یحییٰ ،عثمان ،عمر ،ابوبکر ،علی ،حسن ،حسین ،طلحہ، زبیر، سعد معاذ، انس،یہ تمام نام شرعاً درست، بامعنی اور عمدہ ناموں میں شمار ہوتے ہیں۔

*صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 6190، ط: دار طوق النجاة)* حدثنا إسحاق بن نصر، حدثنا عبد الرزاق، اخبرنا معمر، عن الزهري، عن ابن المسيب، عن ابيه، ان اباه جاء إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال:" ما اسمك؟" قال: حزن قال:" انت سهل" قال: لا اغير اسما سمانيه ابي قال ابن المسيب: فما زالت الحزونة فينا بعد. *الموسوعۃ الفقھیة: (311/11، ط: دار السلاسل)* الأصل جواز التسمية بأي اسم إلا ما ورد النهي عنه۔۔وتستحب التسمية بكل اسم معبد مضاف إلى الله سبحانه وتعالى، أو إلى أي اسم من الأسماء الخاصة به سبحانه وتعالى؛ لأن الفقهاء اتفقوا على استحسان التسمية به. وأحب الأسماء إلى الله عبد الله وعبد الرحمن. وقال سعيد بن المسيب: أحبها إلى الله أسماء الأنبياء.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کا نام کس دن رکھا جائے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مِرحا/مَرَحا نام رکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسکان اور علینہ نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہنزہ نام کا مطلب اور نام رکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچی کا ملائکہ کا نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کی پیدائش پر مبارک باد دینے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نصیبہ نام کامعنی اور یہ نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زویا نام رکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حور عین نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ارھان نام رکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
منال اور منہا نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ضحان نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ذوہان اور ذوحان نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میرال اور زاویار نام رکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اچھے اور برے ناموں کا شخصیت پر اثر