مفتی صاحب۔۔منال اور منہا نام کا مطلب کیاہے؟؟
منال کا معنی عطیہ، یہ نام رکھ سکتے ہیں۔
منہا کے معنی اردو میں تفریق اور کم کرنے کے ہیں، اس لیے یہ نام رکھنا درست نہیں، البتہ اگر منہا کی جگہ منحہ رکھا جائے تو یہ درست ہے،کیونکہ منحہ کا معنی گفٹ ہے،تاہم بہتر ہے کہ صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے۔
سنن أبي داود:(7/ 303،رقم الحديث:4948،ط: دار الرسالة العالمية)
عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إنكم تدعون يوم القيامة باسمائكم وأسماء آبائكم، فاحسنوا أسماءكم".
معجم اللغة العربية المعاصرة:(3/ 2308،ط: عالم الكتب)
أنال ينيل، أنل، إنالة، فهو منيل، والمفعول منال
أناله طعاما: أعطاه إياه "أناله ما طلب".
مجمل اللغة لابن فارس:(ص817،ط: مؤسسة الرسالة)
منح: المنحة: العطية.