حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

حلال اور حرام مخلوط مال سے شروع کیے گئے کاروبار کا حکم

فتوی نمبر : 2738 0000-00-00 16 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم! مفتی صاحب! عرض ہے کہ اگر ایک شخص پہلے ایسی ملازمت یا ذریعۂ آمدن سے وابستہ تھا جس میں آمدن مشتبہ یا غیر یقینی تھی، مثلاً بینک کی ملازمت یا فلم/سنگنگ وغیرہ سے کمائی۔ بعد میں اس نے وہ کام مکمل طور پر چھوڑ دیا، اب اس کے پاس نہ کوئی مستقل حلال ذریعۂ آمدن ہے اور نہ ہی فوری روزگار کا کوئی انتظام۔ اس شخص نے اپنی سابقہ جمع شدہ رقم (جس میں مشتبہ/حرام آمدن شامل تھی) اور ساتھ اپنی حلال رقم (مثلاً وراثت وغیرہ) کو ملا کر ایک جائز اور حلال کاروبار میں سرمایہ کاری کر دی ہے، لیکن حلال ، حرام سرمایہ کی مقدار کا اسے کوئی حساب نہیں ہے، البتہ اب وہ کاروبار مکمل طور پر شریعت کے اصولوں کے مطابق چلایا جا رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ: اس شخص کی موجودہ کاروباری آمدن کس حد تک حلال شمار ہوگی؟ جبکہ ابتدائی سرمایہ میں حرام یا مشتبہ مال کی آمیزش موجود تھی۔ کیا ایسی آمیزش کے باوجود موجودہ کاروبار کی آمدن جائز ہو سکتی ہے؟ اگر کاروبار بذاتِ خود حلال ہو۔ اور کیا اس پر لازم ہے کہ وہ سابقہ حرام/مشتبہ مال کو الگ کر کے صدقہ کرے یا اس کی کوئی اور شرعی صورت ہو سکتی ہے؟ بینک کی نوکری اور فنکاری کو الگ الگ رکھ کر جواب دیجیے گا ۔ جزاک اللہ خیرا

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ سودی بینک کی ایسی ملازمت جس کا تعلق براہِ راست سودی معاملات سے ہو، ناجائز اور حرام ہے، اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی حرام ہے، تاہم اگر بینک اسلامی ہو، یعنی سودی معاملات نہ کرتا ہو تو اس کے کسی بھی شعبہ میں ملازمت کرنا جائز ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی حلال ہے ۔ فلم انڈسٹری میں کام کرنا ناجائز ہے اور اس کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی بھی حلال نہیں ہے۔ اگر کسی شخص نے مجبوری کی حالت میں حرام مال سے جائز کاروبار کی ابتداء کی تو ابتدا میں جتنا حرام مال لگایا ہے، اس کے بقدر رقم اگر بغیر نیت ثواب کے صدقہ کردے تو باقی مال پاک ہوجائےگا۔

*القرأن الكريم :[البقرة:/2 278،279]* يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَذَرُواْ مَا بَقِيَ مِنَ ٱلرِّبَوٰٓاْ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ، فَإِن لَّمۡ تَفۡعَلُواْ فَأۡذَنُواْ بِحَرۡبٖ مِّنَ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦۖ وَإِن تُبۡتُمۡ فَلَكُمۡ رُءُوسُ أَمۡوَٰلِكُمۡ لَا تَظۡلِمُونَ وَلَاﵞ *ایضاً: [البقرة:/2 275]* وَأَحَلَّ ٱللَّهُ ٱلۡبَيۡعَ وَحَرَّمَ ٱلرِّبَوٰاْۚ *صحيح مسلم: (5/ 50، رقم الحديث : 105 - (1597)، ط: دارطوق النجاة )* عن عبد الله قال: ‌لعن ‌رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا ومؤكله. قال: قلت: وكاتبه وشاهديه، قال: إنما نحدث بما سمعنا . *الشامية:(235/5،ط: دارالفكر)* قوله اكتسب حراما إلخ) توضيح المسألة ما في التتارخانية حيث قال: رجل اكتسب مالا من حرام ثم اشترى فهذا على خمسة أوجه: أما إن دفع تلك الدراهم إلى البائع أولا ثم اشترى منه بها أو اشترى قبل الدفع بها ودفعها، أو اشترى قبل الدفع بها ودفع غيرها، أو اشترى مطلقا ودفع تلك الدراهم، أو اشترى بدراهم أخر ودفع تلك الدراهم. قال أبو نصر: يطيب له ولا يجب عليه أن يتصدق إلا في الوجه الأول.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اجیر خاص کا کام کیے بغیر تنخواہ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سود پر بینک سے قرضہ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوری کیے ہوئے مال كاحكم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جی پی فنڈ (G.P Funds) کے احکام
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
یوٹیوب کی کمائی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبرستان سے چوری کر کے عورتوں کے بال بیچنے کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن ٹریڈنگ کی مخصوص صورت کا حکم اور مذکورہ آمدن سے کی گئی دعوت کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسکول، مدرسے کی فیس لیٹ ہونی کی صورت میں مالی جرمانہ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز وقت ختم ہونے کے بعد پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کریڈٹ کارڈ کا استعمال
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گٹارکے خریدوفروخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوٹی پارلر میں مساج کرنے والی خواتین کی کمائی کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سودی مال سے بنائے گئے گھر، دکان کو کرائے پر لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن شناختی کارڈ بنانے پر کمیشن لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مجبوری میں رشوت دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوہری شہریت رکھنے والے شخص کو ملنے والے وظیفے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک سے قسطوں پر گاڑی خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم ممالک میں رہائش کی ضرورت پر سودی قرض لینا کیسا ہے ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
انشورنس کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈاکٹرز کا ادویات میں کمیشن لینا اور کمپنی سے قرض لے کر اس کے بدلے کمپنی کی پروڈکٹس خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسٹوڈیو کے لیے ویب سائٹ بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رشوت کے پیسوں سے بنایا ہوا گھر اس کے کرایہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک سے گھر بنانے کے لیے قرض لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک میں بطور کیشیر کام کرنے کا حکم