عبادات / نماز /

بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا

فتوی نمبر : 234 0000-00-00 170 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم جناب مفتی صاحب میں دیوبندی ہوں اور جہاں میں کام کرتا ہوں وہ بریلوی حضرات ہیں اور جو مجھے سیلری ملتی ہے وہ لوگوں کے خیرات زکوۃ اور فطرے سے ملتی ہے جو ہمارے ادارے کے بڑے ہیں وہ ہمیں یہی بتاتے ہیں کہ جو اپ کی تنخواہ ہے وہ خیرات زکوۃ کی ہے اور میں اکثر ان کے پیچھے نماز بھی پڑھتا ہوں اور مجھے پتہ ہے کہ وہ غلط ہے پھر بھی میں مجبوری میں ان کے پیچھے نماز پڑھتا ہوں تو مجھے یہ بتائیں جو میری تنخواہ ہے کیا وہ حرام ہے اور میری نماز ہوگی یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پوچھی گئی صورت میں آپ کا بریلوی حضرات کے ہاں ملازمت کرنا اور تنخواہ لینا جائز ہے، البتہ تنخواہ کی رقم اگر صدقہ و زکوٰۃ سے ادا کی جاتی ہے تو یہ جائز نہیں، لیکن اگر وہ ادارہ زکوٰۃ وصول کر کے شرعی طریقے سے تملیک کرتا ہے تو پھر آپ کے لیے وہ اجرت (salary ) لینا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ۔ واضح رہے کہ اگر بریلوی امام کا عقیدہ یہ ہو کہ آپ ﷺعالم الغیب ہیں، ہر جگہ حاضر وناظر ہیں اور آپ ﷺ مختارِ کل ہیں تواس کے پیچھے نماز پڑھنا درست نہیں اور اگر یہ عقیدہ نہ ہو تو اکیلے نمازپڑھنے سے بہتر ہے کہ اس کے پیچھے نماز پڑھی جائے۔

القرآن الکریم :[الأنعام: 50] قُل لَّآ أَقُولُ لَكُمۡ عِندِي خَزَآئِنُ ٱللَّهِ وَلَآ أَعۡلَمُ ٱلۡغَيۡبَ وَلَآ أَقُولُ لَكُمۡ إِنِّي مَلَكٌۖ. تفسير ابن أبي حاتم 9/ 2913): ،ط: مكتبة نزار مصطفى الباز) حدثنا أبي، ثنا علي بن الجعد أنبأ أبو جعفر الرازي، عن داود بن أبي هند، عن عامر الشعبي، عن مسروق، عن عائشة قالت: ‌من ‌زعم ‌أنه ‌يعلم تعني النبي صلى الله عليه وسلم ما يكون في غد فقد أعظم على الله الفرية، لأن الله يقول:لا يعلم من في السماوات والأرض الغيب إلا الله. كنز الدقائق:(ص167، ط:دارالبشائر الاسلامي ) وكره ‌إمامة ‌العبد والأعرابيّ والفاسق والمبتدع والأعمى وولد الزّنا . البدائع الصنائع:(668/1،ط: دارالکتب العلمیہ) وإمامة صاحب الهوى والبدعة مكروهة، نص عليه أبو يوسف في (الأمالي) فقال: أكره أن يكون الإمام صاحب هوى وبدعة؛ لأن الناس لا يرغبون في الصلاة خلفه،وهل تجوز الصلاة خلفه ؟قال بعض مشايخنا إن الصلاة خلف المبتدع لا تجوز. وذكر في(( المنتقى ))رواية عن أبي حنيفة أنه كان لا يرى الصلاة خلف المبتدع، والصحيح أنه إن كان هوى يكفره لا تجوز، وإن كان لا يكفره تجوز مع الكراهة.(كتاب الصلاة ،فصل في بيان من يصلح للإمامة. الشامیة:(356/2،ط: دارالفکر) قوله:(نال فضل الجماعة)أفاد أن الصلاة خلفهما أولى من الإنفراد ،لكن لاينال كما ينال خلف تقي ورع ،لحديث:من صلى خلف عالم تقي فكأنما صلى خلف نبي. نور الانوار:(37،ط) تبدیل الملک یوحب تبدل العین حکما ....... والحجۃ فی ھذا الباب ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دخل علی بریرۃ یوما فقدمت الیہ تمرا وکان القدر یعلی من اللحم فقال علیہ السلام الاتجعلین لنا نصیبا من اللحم فقالت یارسول اللہ صلی انہ لحم تصدق علی فقال علیہ السلام لک صدقۃ ولنا ھدیۃ یعنی اذا اخذتہ من المالک کان صدقۃ علیک واذا اعطیتہ ایانا تصیر ھدیۃ لنا فعلم ان تبدل الملک یوجب تبدلا فی العین.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اوور ٹائم اور اس کی تنخواہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
یونیورسل اسٹبلائزر خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کا سجدہ سہو میں امام کے ساتھ سلام پھیرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز میں ایک لفظ کی جگہ دوسرا لفظ ادا کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ویڈیو کال کے ذریعے خرید و فرخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عنوان : سنت مؤکدہ نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹھ کر اذان دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن خریدی ہوئی چیز تصویر کے مطابق نہ ہو تو کیا حکم ہے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھوٹے قرآن کریم کو جیب میں رکھ کر بیت الخلا جانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کاہر نماز کے لیے شلوار تبدیل کرنا اور اس کی ملازمت،کمائی اور اپنی کمائی سے حج اور عمرہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
باریک کپڑوں میں نماز پڑھنا