اعتکاف

اعتکاف کرنے والے کے لیے کن کن مقامات پر جانا جائز نہیں

فتوی نمبر :
2296
عبادات / روزہ و رمضان / اعتکاف

اعتکاف کرنے والے کے لیے کن کن مقامات پر جانا جائز نہیں

سوال ۔اعتکاف کرنے والے کے لیے مسجد کی حدود کیا ہیں، اور کن جگہوں پر جانے سے اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اعتکاف کرنے والے کے لیے ضروری ہے کہ اسے مسجد کی حدود کا علم ہو، تاکہ وہ اس کے اندر رہے، باہر نکل کر اعتکاف کو فاسد نہ کرے، واضح رہے کہ شرعی اعتبار سے مسجد صرف وہ حصہ ہوتا ہے جو نماز پڑھنے کے لیے مقرر کیا گیا ہو، اس کے علاوہ جتنی جگہ مسجد کی دوسری
ضروریات کے لیے مقرر ہو مثلا وضو خانہ، غسل خانہ، استنجا خانہ، امام و مؤذن کا کمرہ، سامان رکھنے کا اسٹور، جنازہ گاہ، مسجد سے ملا ہوا مدرسہ وغیرہ یہ سب مسجد کی ضروریات کے لیے وقف جگہیں ہیں، خود مسجد نہیں۔
مسجد کی چھت یا اوپر منزل کا زینہ اگر حدودِ مسجد کے اندر ہو تو جاناجائز ہے ، لیکن اگر حدودِ مسجد سے باہر ہو تو جانا جائز نہیں ، اسی لیے اگر معتکف نے ان جگہوں میں بلا ضرورت قدم رکھا تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔

حوالہ جات

*الھندية:(212/1،ط: دارالفکر)*
(وأما مفسداته) فمنها الخروج من المسجد فلا يخرج المعتكف من معتكفه ليلا ونهارا إلا بعذر، وإن خرج من غير عذر ساعة فسد اعتكافه في قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - كذا في المحيط. سواء كان الخروج عامدا أو ناسيا هكذا في فتاوى قاضي خان

*المبسوط:(117/3،ط: دار المعرفة)*
إذا دخل المسجد بنية الاعتكاف فهو معتكف ما أقام تارك له إذا خرج وهذا؛ لأن مبنى النفل على المساهلة والمسامحة حتى تجوز صلاة النفل قاعدا مع القدرة على القيام وراكبا مع القدرة على النزول والواجب لا يجوز تركه.
(قال): ولا ينبغي للمعتكف أن يخرج من المسجد إلا لجمعة أو غائط أو بول أما الخروج للبول والغائط.

*تبيين الحقائق:(351/1،ط: دار الكتاب الإسلامي)*
(فإن خرج ساعة بلا عذر فسد) أي فسد اعتكافه وهذا عند أبي حنيفة وقالا لا يفسد إلا بأكثر من نصف يوم وقوله أقيس....وقولهما استحسان وهو أوسع.

*مجمع الأنهر:(256/1،ط: دار إحياء التراث العربي)*
(ولا يخرج المعتكف) من المسجد (إلا لحاجة الإنسان) كالطهارة ومقدماتها وهذا التفسير أحسن من أن يفسر بالبول والغائط تدبر.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
26
فتوی نمبر 2296کی تصدیق کریں
-- متعلقه موضوعات --