اعتکاف

معذور شخص کا گھر میں اعتکاف کا حکم

فتوی نمبر :
433
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / روزہ و رمضان / اعتکاف

معذور شخص کا گھر میں اعتکاف کا حکم

سوال:
میں ایک جسمانی معذور شخص ہوں، چلنے پھرنے میں کافی دشواری ہوتی ہے، رمضان المبارک میں میرا بہت دل چاہتا ہے کہ اعتکاف کی سنت ادا کروں، لیکن معذوری کی وجہ سے مسجد میں اعتکاف بیٹھنا میرے لیے ممکن نہیں، کیا میں گھر پر اعتکاف کی نیت کرسکتا ہوں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہےکہ مرد کے لیے گھر میں اعتکاف کسی حال میں درست نہیں، خواہ وہ معذور ہی کیوں نہ ہو، اعتکاف کی صحت مرد کے حق میں صرف مسجد سے مخصوص ہے، لہٰذا جو شخص معذوری کی وجہ سے مسجد میں اعتکاف نہ کرسکے وہ دیگر عبادات(تلاوت قرآن،ذکر واذکار،درودشریف،دعائیں،نوافل)کااہتمام کرے تو اس پر اجر و ثواب ضرور ملے گا۔

حوالہ جات

البقرہ1 :187)*
﴿وَلَا تُبَٰشِرُوهُنَّ وَأَنتُمۡ عَٰكِفُونَ فِي ٱلۡمَسَٰجِدِۗ ﴾

*تفسير المظهري:(1/ 208،ط:مكتبة الرشدية)*
وقوله تعالى وَأَنْتُمْ عاكِفُونَ فِي الْمَساجِدِ ‌يدل ‌على ‌ان ‌الاعتكاف لا يكون الا في المسجد وهو مسجد الجماعة دون مسجد البيت.

*المحيط البرهاني:(2/ 405،ط:دار الكتب العلمية* )
قال القدوري: ولا يصح الاعتكاف إلا في مسجد الجماعات.

*مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح:(ص699،ط:دار الكتب العلمية بيروت)*
«وشرعا "هو الإقامة بنيته" أي بنية الاعتكاف "في مسجد تقام فيه الجماعة بالفعل للصلوات الخمس" لقول علي وحذيفة رضي الله عنهما لا اعتكاف إلا في مسجد جماعة ولأنه انتظار الصلاة على أكمل الوجوه بالجماعة "فلا يصح في مسجد لا تقام فيه الجماعة لصلاة" في الأوقات الخمس "على المختار".

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)

فتوی نمبر 433کی تصدیق کریں
16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • معذور شخص کا گھر میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • نکسیر کا خون حلق میں اترنے کی صورت میں روزہ اور سنت اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • حائضہ کاعصر میں حیض سے پاک ہونے کے بعد اعتکاف میں بیٹھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات