معاملات / احکام نکاح / نکاح

والد کا بیٹی کی رضامندی کے بغیر رشتہ طے کرنا

فتوی نمبر : 2198 0000-00-00 32 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں کراچی کی رہائشی ہوں، کراچی ہی میں پیدائش ہوئی یہیں پلی بڑھی ہوں گیارہوں جماعت اور ترجمہ قرآن مجید اور ضروری مسائلِ دینیہ کی تعلیم حاصل کررہی ہوں۔ اور الحمدللہ شرعی پردہ کرتی ہوں۔ دو سال قبل جب میں تیرہ سال کی تھی، میرے والد صاحب اپنے آبائی گاؤں الائی تشریف لے گئے تھے، جہاں انہوں نے میرے چچا سے ان کی بیٹی کا رشتہ میرے بڑے بھائی کے لیے مانگا جسے میرے چچا نے اس شرط پر قبول کیا کہ میرے ابو اپنی بیٹی یعنی میرا رشتہ چچا کے بیٹے کے ساتھ طے کریں گے، اور اس بات کو میرے والد صاحب نے قبول کیا، اور مجھے سے پوچھے بغیر، اور اجازت کیے بغیر بلکہ اطلاع دیے بغیر میرا رشتہ میرے چچا زاد کے ساتھ طے کرکے نکاح کروا دیا۔ مجھے جب معلوم ہوا تو میں نے اس رشتے پر عدمِ رضامندی کا اظہار کیا، اور باوجود یہ کہ میرے والد صاحب میرے بڑے اور خیر خواہ ہیں، بوجوہ میں اس رشتے پر راضی نہیں ہوں: 1) شہر سے نکل کر ایسے پس ماندہ گاؤں میں رہنا جہاں زندگی کی بنیادی ضروریات بھی میسر نہیں۔ 2) لڑکے کا عمر میں مجھ سے کافی بڑا اور دینی و دنیوی تعلیم سے مکمل نا آشنا ہونا ۔ 3) میرا رشتہ میرے بھائی کے رشتے کے بدلے میں ہونا، جو خاندان کے گزشتہ رشتوں کو دیکھ کر ان اندیشوں کو جنم لیتے ہیں کہ میرے بھائی اور بھابھی کے آپس کے مسائل عمر بھر میری زندگی پر بھی اثر انداز ہوں گے۔ 4) گاؤں میں پردے کے مسائل ہونا، بلکہ رشتے داروں کا سامنے نہ آنے پر برہمی اور ناراضگی کا اظہار کرنا۔ وغیرہ ان وجوہات کی بنا پر میں اس رشتے سے راضی نہیں ہوں اور آپ سے شریعت کی روشنی میں اپنے مسئلے کا حل دریافت کرتی ہوں کہ 1) کیا میرا یہ رشتہ جو میری اجازت کے بغیر ہوا اور میں جس پر راضی نہیں ہوں، منعقد ہوگیا؟ 2) اگر منعقد ہوگیا تو کیا میں اسے قبول کرنے سے انکار کرسکتی ہوں ۔ براہِ کرم میرے سوال کا تشفی بخش جواب دے کر ممنون و مشکور فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا رابعہ زبیر

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

والد پر اپنی عاقلہ بالغہ بیٹی کا رشتہ طے کرتے ہوئے اس کی اجازت طلب کرنا لازم ہے، اگر باپ نے اپنی بیٹی کا نکاح اس سے اجازت لیے بغیر کردیا تو یہ نکاح منعقد نہ ہوگا، بلکہ اس لڑکی کی اجازت پر موقوف ہوگا، اگر لڑکی اجازت دے دے تو نکاح ہو جائے گا، ورنہ نہیں ۔ پوچھی گئی صورت میں اگر لڑکی مذکورہ وجوہات کی بنا پر رشتے سے انکار کر دے تو اس کی رضامندی کے بغیر نکاح منعقد نہیں ہوگا۔

*"مرقاة المفاتيح:(2053/5،ط: دار الفکر)* "والتحصين المطلوب بالنكاح لا يحصل إلا بالرغبة في المنكوحة." *الهندية":(287/1،ط:دار الفکر،بیروت)* "لا يجوز نكاح أحد على بالغة صحيحة العقل من أب أو سلطان بغير إذنها بكرا كانت أو ثيبا فإن فعل ذلك فالنكاح موقوف على إجازتها فإن أجازته؛ جاز، وإن ردته بطل...وإن استأذن الولي البكر البالغة فسكتت فذلك إذن منها...زوجها ثم بلغها الخبر فسكتت فالسكوت منها رضا." *"بدائع الصنائع:(241/2،ط:دار الکتب العلمیة)* "وأما ولاية الحتم والإيجاب والاستبداد..فلا تثبت هذه الولاية على البالغ العاقل ولا على العاقلة البالغة...وعلى هذا يبتنى أن الأب والجد لا يملكان إنكاح البكر البالغة بغير رضاها عندنا." *المبسوط للسرخسي:(3،1، ط: دارالفکر)* "وإذا زوج الرجل ابنته الكبيرة، وهي بكر فبلغها فسكتت فهو رضاها، والنكاح جائز عليها وإذا أبت وردت لم يجز العقد عندنا...وإن سكتت حين بلغها عقد الأب فالنكاح جائز عليها؛ لأن الشرع جعل السكوت منها رضا؛ لعلة الحياء فإن ذلك يحول بينها وبين النطق فتكون بمنزلة الخرساء فكما تقوم إشارة الخرساء مقام عبارتها فكذلك يقام سكوت البكر مقام رضاها."
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح کا وعدہ کرنے کے بعد مکر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسنون نکاح کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خط کے ذریعے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح کا وعدہ کرنے کے بعد مکر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دودھ پینے والے بچے کے حقیقی بہن بھائیوں کا رضاعی بہن بھائیوں سے رشتے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اپنی بیٹی اور خالہ کو ایک شخص کے نکاح میں جمع کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
منگل اور بدھ کے دن نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذاق میں ایجاب وقبول کرنے سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مالدار آدمی پہلے حج کرے یا نکاح
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رضاعی بہن سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غائب شوہر کی وفات کی خبر سن کر نکاح کرنے کے بعد خبر کے غلط نکلنے کی صورت میں نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہفتے میں ایک دفعہ حقوقِ زوجیت ادا کرنے پر قادر شخص کے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی شادی موجودہ شوہر کے بیٹے سے کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
”حوالہ کڑے وا حوالہ مے کڑا“ کے الفاظ سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مدر ملک بینک کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شادی کرنے کے لیے عمر کی حد
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو جڑواں جڑی ہوئی بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طویل عرصہ بیوی سے دور رہنے کی وجہ سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سوتیلی ساس سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو سوتیلی بہنوں کو نکاح میں جمع کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح اور رخصتی کا شرعی طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ویڈیو کال کے ذریعے نکاح
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کو دودھ پلانے کی وجہ سے والدہ کا روزہ نہ رکھنا