عبادات / نماز /

دس رکعت تراویح پڑھنےکاشرعی حکم

فتوی نمبر : 219 0000-00-00 279 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

آج کل حرمین شریفین میں دس تراویح پڑھے جاتے ہیں اسکے کوئی ثبوت ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

رمضان المبارک کی راتوں میں تراویح پڑھنا امتِ مسلمہ کے نزدیک سنتِ مؤکدہ ہے۔ نبی کریم ﷺ کے دورِ مبارک میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تراویح انفرادی اور باجماعت دونوں صورتوں میں ادا کرتے رہے، پھر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے صحابہ کو باقاعدہ باجماعت بیس رکعت تراویح پر جمع فرمایا اور یہی طریقہ خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کے دور سے آج تک امت میں تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ حرمین شریفین میں ہمیشہ باجماعت بیس رکعت تراویح ادا ہوتی رہی ہیں،البتہ گزشتہ چند برسوں میں حکومت سعودی عرب نے کووڈ-19 کی وبا کے پیشِ نظر حفظانِ صحت کے تقاضوں کے تحت عارضی طور پر تراویح کی رکعات کم کرکے دس رکعت پر اکتفا کیا، لیکن یہ وقتی اور انتظامی فیصلہ تھا، شرعی حکم نہیں،اسی وجہ سے حرمین شریفین میں مقیم یا عمرہ کرنے والے زائرین پر لازم ہے کہ امامِ حرم کے ساتھ دس رکعتیں پڑھ لینے کے بعد بقیہ دس رکعتیں بھی اگر ممکن ہو تو اجتماعی طور پر، ورنہ انفرادی طور پر مکمل کر لیں، تاکہ سنتِ مؤکدہ پر پوری طرح سے عمل ہو سکے۔ تراویح میں بلا عذر رکعات کم کرنا ترکِ سنت اور اکابر امت کے متواتر طریقے سے انحراف ہے،لہذا ہمیں چاہیے کہ ہمیشہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور ائمہ اربعہ رحمہم اللہ کے اجماع کو مضبوطی سے تھامیں، سنت کو پورے اہتمام سے ادا کریں اور حرمین شریفین میں عارضی کمی کو مستقل حکم نہ سمجھیں۔

مصنف ابن أبي شيبة(2/ 163،رقم الحدیث:7680،ط:الرشد) حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع، عن سفيان، عن أبي إسحاق، عن عبد الله بن قيس، عن شتير بن شكل: «أنه كان يصلي في رمضان عشرين ركعة والوتر» بدائع الصنائع:(288/1،ط:دارالكتب العلمية) والصحيح قول العامة لما روي أن عمر ﵁ جمع أصحاب رسول الله ﷺ في شهر رمضان على أبي بن كعب فصلى بهم في كل ليلة عشرين ركعة، ولم ينكر أحد عليه فيكون إجماعا منهم على ذلك مرقاة المفاتيح:(973/3،ط:دارالفكر ) أجمع الصحابة على أن التراويح عشرون ركعة الشامية:(43/2،ط:دارالفكر) (التراويح سنة) مؤكدة لمواظبة الخلفاء الراشدين (للرجال والنساء) إجماعا ايضا:(45/2،ط:دارالفكر) قوله وهي عشرون ركعة) هو قول الجمهور وعليه عمل الناس شرقا وغربا.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اوور ٹائم اور اس کی تنخواہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
یونیورسل اسٹبلائزر خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کا سجدہ سہو میں امام کے ساتھ سلام پھیرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز میں ایک لفظ کی جگہ دوسرا لفظ ادا کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ویڈیو کال کے ذریعے خرید و فرخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عنوان : سنت مؤکدہ نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹھ کر اذان دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن خریدی ہوئی چیز تصویر کے مطابق نہ ہو تو کیا حکم ہے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھوٹے قرآن کریم کو جیب میں رکھ کر بیت الخلا جانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کاہر نماز کے لیے شلوار تبدیل کرنا اور اس کی ملازمت،کمائی اور اپنی کمائی سے حج اور عمرہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
باریک کپڑوں میں نماز پڑھنا