کیا دلہن سٹیٹس پر بغیر حجاب کے اپنی تصویر لگا سکتی ہے؟
واضح رہے کہ عورت کا سٹیٹس پر اپنی تصویر لگانا جائز نہیں، چاہے بغیر نقاب کے ہو یا نقاب کے ساتھ ہو، کیونکہ نقاب کے ساتھ بھی عورت کی تصویر عورت کے خد و خال کی ترجمان ہوتی ہے جو کہ نامحرم مردوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا باعث ہونے کی وجہ سے فتنے کا پیش خیمہ ہے، لہذا اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
*الشامية:(1/ 406،ط:دارالفكر)*
(وتمنع) المرأة الشابة (من كشف الوجه بين رجال) لا لأنه عورة بل (لخوف الفتنة).
والمعنى تمنع من الكشف لخوف أن يرى الرجال وجهها فتقع الفتنة لأنه مع الكشف قد يقع النظر إليها بشهوة.