معاملات / مالی معاوضات /

مہر میں دی گئی زمین کے بدلے پیسے لینے کی صورت میں شفعہ کا حکم

فتوی نمبر : 1762 0000-00-00 49 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

فاطمہ کے والد کے انتقال کے بعد ورثاء میں فاطمہ اور اس کے چچا شامل ہیں، فاطمہ کا مہر والد مرحوم کے ذمہ قرض تھا، جس کے بدلے میں فاطمہ کے حصے میں ایک قطعہ زمین آئی، مگر اس پر فاطمہ نے قبضہ نہیں کیا، بعد میں فاطمہ کے چچا نے مہر کی رقم فاطمہ کو ادا کر کے وہ زمین اپنے پاس رکھنے کی خواہش ظاہر کی، جس پر فاطمہ راضی ہوگئی۔ اب اس زمین کے پڑوسی یہ کہہ رہے ہیں کہ چونکہ فاطمہ نے زمین چچا کو دے دی ہے، لہٰذا ہمیں حقِ شفعہ حاصل ہے اور انہوں نے اس بنیاد پر شفعہ کا دعویٰ بھی کر دیا ہے۔ حالانکہ فاطمہ اور چچا کے درمیان کوئی باقاعدہ بیع و شراء نہیں ہوئی، بلکہ صرف مہر کی ادائیگی کے بدلے رضامندی سے زمین چچا کے پاس رہی۔ لہٰذا سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں پڑوسیوں کے شفعہ کا دعویٰ شرعاً درست ہے؟ اور انہیں حقِ شفعہ حاصل ہوگا یا نہیں؟ *تنقیح:* محترم ! اس بات کی وضاحت فرمائیں کہ فاطمہ کا مہر والد کے ذمے کیسے تھا ؟مہر تو شوہر کے ذمے ہوتا ہے۔ *جواب تنقیح :* والد صاحب نے لیا تھا بطور ولی، مگر بیٹی کو دینے سے قبل وفات پا گئے ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

حقِ شفعہ اسی وقت ثابت ہوتا ہے جب زمین یا مکان کی بیع (خرید و فروخت)کے ذریعے ملکیت منتقل ہو، اگر زمین کسی کو ہدیہ، وراثت یا حق مہر کے طور پر دی جائے تو اس صورت میں حقِ شفعہ حاصل نہیں ہوتا، کیونکہ یہ بیع نہیں، بلکہ بلا عوض یا غیر تجارتی انتقالِ ملکیت ہے جس میں شفعہ کا حق نہیں ہوتا ۔ پوچھی گئی صورت میں چونکہ فاطمہ نے اپنی زمین اپنے چچا سے پیسے لےکر ان کو دی ہے تو یہ بیع (خریدوفروخت)ہی کی ایک صورت ہے،اس لیےاس زمین میں پڑوسیوں کو شفعہ کا حق حاصل ہوگا ۔

*العناية شرح الهداية:(477/9،ط:دار الفكر)* قال (والشفعة تجب بعقد البيع) وهو يوهم أن الباء للسببية فيكون سببها العقد وليس كذلك (لأن سببها الاتصال على ما بينا) يعني في قوله ولنا أنهم استووا في سبب الاستحقاق وهو الاتصال، وهذا قول عامة المشايخ لأنها إنما تجب لدفع ضرر الدخيل عن الأصيل لسوء المعاملة والمعاشرة، والضرر إنما يتحقق باتصال ملك البائع بملك الشفع، ولهذا قلنا بثبوتها للشريك في حقوق المبيع وللجار لتحقيق ذلك. *البحر الرائق:(145/8،ط:دار الكتاب الإسلامي)* معناه تجب الشفعة بعقد البيع أي بعده؛ لأنه سبب له؛ لأن السبب هو الاتصال على ما بيناه وأورد عليه أن مجيء الباء بمعنى بعد لم يذكر في مشاهير كتب العربية فالأظهر أن تكون الباء للمصاحبة والمقارنة، فإنه كثير مذكور في كتب العربية قال في العناية لو كان السبب هو الاتصال لجاز تسليمها قبل البيع لوجوده بعد السبب كالإبراء بعد وجود الدين وأجيب بأن البيع شرط ولا وجود للمشروط بعده ورد بأنه لا اعتبار لوجود الشرط بعد تحقق السبب. *تكملة فتح القدير:(379/9،ط:دار الفكر)* قوله والشفعة تجب بعقد البيع ومعناه بعده) أقول كون معناه بعده محل كلام من حيث العربية، فإن مجيء الباء بمعنى بعد لم يذكر في مشاهير كتب العربية، فالأظهر أن تكون الباء في قوله تجب بعقد البيع بمعنى مع للمصاحبة والمقارنة، فإنه كثير شائع مذكور في عامة معتبرات كتب الأدب، والمعنى المقصود هاهنا يحصل به أيضا بلا كلفة كما لا يخفى على الفطن المتأمل، فلا مقتضى للعدول عنه.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مصنف کی اجازت کے بغیر اس کی کتاب شائع کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمعہ کی نماز کے ساتھ ظہر کےفرض پڑھنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ کے لیے عدت کے دوران پردہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈیجیٹل تصاویر کا استعمال
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت سفر کے قضاء روزوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نابالغ بچوں کا مردوں کی صف میں کھڑا ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حرام مال سے خریدے گئے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ادارے میں حاضر ہونے کے باوجود Thumb machine میں حاضری نہ لگانے کی صورت میں تنخواہ کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمع قرآن کریم کی تفصیل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت قیام اورسجدے پر قادر نہ ہو
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈراپ شپنگ کا حکم اور متبادل