عقائد / /

"تو مجھ پر حرام ہے" کہنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر : 1685 0000-00-00 134 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم و رحمة اللّٰه و بركاته! ایک شخص نے اپنی بیوی سے جھگڑے کے دوران کہا کہ "تو مجھ پر حرام ہے" اور ایسے تین چار، بار مختلف مواقع پر کہا ہے، بلکہ ایک بار یہ بھی کہا ہے کہ "تو میری طرف سے آزاد ہے". اس کا کیا حکم ہے؟ (شوہر کی نیت کے بارے میں معلوم نہیں، بیوی کی طرف سے یہ سوال پوچھا جا رہا ہے) تنقیح: السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ اس صورت میں شوہر نے پہلے کونسے الفاظ استعمال کیے ؟ تو آزاد ہے۔ یا تو مجھ پر حرام ہے ؟ جواب تنقیح: جی معذرت خواہ ہوں. شوہر نے پہلے "حرام" کا لفظ استعمال کیا تھا، واٹس ایپ پر بات ہو رہی تھی بیوی نے کہا کیمرہ آن کرو، شوہر نے کہا کہ "میں تجھے اپنا چہرہ نہیں دکھانا چاہتا تو مجھ پر حرام ہے " بیوی نے اصرار کیا تو شوہر نے پھر یہی کہا... لڑائی کافی عرصے سے جاری تھی اس واقعہ کے چند دن بعد بیوی نے کہا کہ میں گھر جانا چاہتی ہوں شوہر نے کہا "تو میری طرف سے آزاد ہے جانا چاہتی ہو تو جاؤ نہیں جانا چاہتی تو مت جاؤ" پھر کچھ دن بعد دوبارہ" تو مجھ پر حرام ہے" کے الفاظ استعمال کیے ہیں اور مجموعی طور پر 3 یا 4 بار حرام کے الفاظ استعمال کیے، درمیان میں ایک بار آزاد کا لفظ استعمال کیا ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

„تو مجھ حرام ہے" مذکورہ الفاظ طلاق کے لیے صریح کنائی الفاظ ہیں، یعنی ان الفاظ سے بغیر نیت کے طلاق بائن واقع ہو جاتی ہے اور طلاق بائن کے بارے میں شرعی اصول یہ ہے کہ ایک طلاق بائن سے نکاح ختم ہو جاتا ہے، دونوں کا ساتھ رہنا جائز نہیں اور نہ ہی اس کے بعد دی گئی مزید طلاقیں واقع ہوتی ہیں، جب تک کہ دو گواہوں کی موجودگی میں، باہمی رضامندی سے نئے سرے سے نکاح نہ کیا جائے، لہذا پوچھی گئی صورت میں مذکورہ عورت پر ایک طلاق بائن واقع ہو چکی ہے، اب دونوں کا ساتھ رہنا جائز نہیں، آئندہ ساتھ رہنے کے لیے جانبین کی رضامندی، نئے مہر اور دو گواہوں کی موجودگی میں نکاح ضروری ہے، تاہم نکاح جدید کے بعد شوہر کو محض دو طلاقوں کا اختیار ہوگا ۔

*البحرالرائق:(3/324،ط:دارالکتب الاسلامی)* عن الفتاوى أنه لو قال لها أنت علي حرام، ‌والحرام ‌عنده ‌طلاق وقع، وإن لم ينو، وذكر الإمام ظهير الدين لا نقول لا تشترط النية ولكن نجعله ناويا عرفا. *أيضاً:(3/333)* ‌وفرق ‌في ‌الذخيرة بين أنت بائن للمبانة وبين وقوع أنت بائن المعلق بعد الإبانة أنه لما صح التعليق أو لا لكونها محلا له جعلنا المعلق الطلاق البائن وصار بائنا صفة للطلاق، والمعلق بالشرط كالمنجز عند وجوده فكأنه قال في العدة أنت طالق بائن ولو قاله وقع بخلاف أنت بائن منجزا في عدة المبانة لأنه صفة للمرأة وهي لم تكن محله لأن محله من قام به الاتصال، وقد انقطعت الوصلة بالإبانة. *الشامیة:(3/306،ط:دارالفکر)* (‌الصريح ‌يلحق الصريح و) يلحق (البائن) بشرط العدة (والبائن يلحق الصريح) الصريح ما لا يحتاج إلى نية بائنا كان الواقع به أو رجعيا فتح۔۔۔۔(لا) ‌يلحق ‌البائن (‌البائن). *الدر المختار :(252/3،ط: دار الفکر)* "ومن الألفاظ المستعملة: ‌الطلاق ‌يلزمني، والحرام يلزمني، وعلي الطلاق، وعلي الحرام فيقع بلا نية للعرف." *وفی الرد تحته:* "(قوله فيقع بلا نية للعرف) أي فيكون صريحا لا كناية، بدليل عدم اشتراط النية وإن كان الواقع في لفظ الحرام البائن لأن الصريح قد يقع به البائن كما مر...كما أفتى المتأخرون في أنت علي حرام بأنه طلاق بائن للعرف بلا نية مع أن المنصوص عليه عند المتقدمين توقفه على النية". *امداد الاحکام :(463/2،ط: مکتبہ دارالعلوم کراچی)* "سوال:اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ" تم میرے واسطے حرام ہوگئی"تو اس کا شرع میں کیا حکم ہے؟ جواب:صورتِ مسئولہ میں اس شخص کی بیوی پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوگئی۔"
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مانع حمل ادویات استعمال کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
داڑھی منڈے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شکرین کے استعمال اور خریدوفروخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کا امام کے پیچھے التحیات،درود اور دعا پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی شخص کے پلاٹ کو اس کی اجازت کے بغیر کسی اور کو فروخت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کی قضا کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کے بعد سونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واقف کا مسجد میں لوگوں کو نماز پڑھنے سے روکنا اور امام کے تقرر میں اختلاف کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض نقدی کی شکل میں دے کر سونے کے حساب سے واپس وصول کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نہر میں نجاست گرنے کی صورت میں وضو یا غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاشوراء کے دن کی طرف منسوب انبیاء علیہم السلام کے واقعات کی حقیقت*