کیا فرماتے علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ جنازہ کے ساتھ چلتے ہوئے بلند آواز سے کلمہ شریف یا قرآن کریم پڑھتے ہیں، ان کا یہ عمل کیسا ہے ؟
الجواب باسم ملہم الصواب
جنازے کے ساتھ چلتے ہوئے بلند آواز سے کلمہ شریف یا قرآن کریم پڑھنا مکروہ ا وربدعت ہے ۔
دلائل :
الدر المختار شرح تنوير الأبصار:(ص122، ط : دارالفكر)
(كره) كما كره فيها رفع صوت بذكر أو قراءة.
الفتاوى الهندية» (1/ 162، ط: دارالفكر)
وعلى متبعي الجنازة الصمت ويكره لهم رفع الصوت بالذكر وقراءة القرآن، كذا في شرح الطحاوي .
البحر الرائق شرح كنز الدقائق : (2/ 207، ط:دارالكتاب الاسلامي )
ويكره رفع الصوت بالذكر وقراءة القرآن وغيرهما في الجنازة .
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
سیف اللہ خالد
متخصص جامعہ دارالعلوم حنفیہ ، کراچی