قرآن و حدیث / تحقیق و تخریج حدیث / تحقیق و تخریج حدیث

’’آخری امت والے لوگ پچھلی امتوں پر لعنت کریں گے۔‘‘حدیث کی تحقیق

فتوی نمبر : 1457 0000-00-00 258 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا یہ حدیث ہے کہ آخری امت والے لوگ پچھلی امتوں پر لعنت کریں گے کہ وہ صحیح نہیں سمجھتے تھے اور ہم ان سے بہتر سمجھتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جی ہاں! سوال میں ذکرکردہ مفہوم’’ آخری امت والے لوگ پچھلی امتوں پر لعنت کریں گے۔‘‘احادیث مبارکہ سے ثابت ہے،ذیل میں ان احاديث مبارکہ کاترجمہ ذکر کیا جاتا ہے: ١)حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی، جب تک اس امت کے آخر میں آنے والے لوگ اپنے پہلے لوگوں پر لعنت نہ کریں۔ آگاہ رہو! انہی پر لعنت پکی ہے۔(الإبانة الكبرى لابن بطة،حدیث نمبر:14) ٢) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا:’’تمہیں حکم دیا گیا تھا کہ اپنے سلف (پہلوں) کے لیے استغفار کرو، مگر تم نے انہیں برا بھلا کہا۔ میں نے تمہارے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: یہ امت اس وقت فنا ہو گی جب اس کے آخری زمانے کے لوگ اپنے سے پہلے لوگوں پر لعن طعن کریں گے۔ ‘‘( المعجم الأوسط للطبراني،حدیث نمبر:5241) ۳)سنن ترمذی کی ایک طویل روایت ہے،جس میں علامات ِ قیامت کو بیان کیا گیا ہے، ان علامات قیامت میں سے ایک یہ ہے کہ ’’اس امت کے آخری لوگ اپنے پہلے لوگوں پر لعنت کرنے لگیں۔‘‘(سنن ترمذی،حدیث نمبر:2211)

*الإبانة الكبرى لابن بطة:(1/ 180،رقم الحديث:14،ط:دار الراية)* عن أبي أمامة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ‌لا ‌تقوم ‌الساعة ‌حتى ‌يلعن ‌آخر ‌هذه ‌الأمة ‌أولها ألا عليهم حلت اللعنة. *المعجم الأوسط للطبراني:(5/ 255، رقم الحديث:5241،ط:دار الحرمين)* عن عائشة، قالت: أمرتم بالاستغفار لسلفكم فشتمتموهم، أما إني سمعت نبيكم صلى الله عليه وسلم يقول: ‌لا ‌تفنى ‌هذه ‌الأمة حتى يلعن آخرها أولها. *سنن الترمذي:(4/ 71،رقم الحديث:2211،ط:دار الغرب الإسلامي)* عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا اتخذ ‌الفيء ‌دولا»، والأمانة مغنما، والزكاة مغرما، وتعلم لغير الدين، وأطاع الرجل امرأته وعق أمه، وأدنى صديقه وأقصى أباه، وظهرت الأصوات في المساجد، وساد القبيلة فاسقهم، وكان زعيم القوم أرذلهم، وأكرم الرجل مخافة شره، وظهرت القينات والمعازف، وشربت الخمور، ولعن آخر هذه الأمة أولها فليرتقبوا عند ذلك ريحا حمراء وزلزلة وخسفا ومسخا وقذفا وآيات تتابع، كنظام بال قطع سلكه فتتابع.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاحِ متعہ کی شرعی حیثیت اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے منسوب حکم کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضرت آدم اور حواء علیہما السلام کے نکاح مہر کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سفر معراج سے متعلق روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کیارسول اللہﷺپرجادوہواتھا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت جنت میں کس شوہر کے ساتھ ہوگی؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قیامت کے دن سورج سوا نیزے کے فاصلے پر ہونے کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صبح صادق کے بعد سو مرتبہ (سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم استغفراللہ) پڑھنے سےدنیا تمہارے پاس ذلیل ہوکر آئے گی۔۔۔الخ روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*’’جس نے تعویذلٹکایا، اس نے شرک کیا‘‘، حدیث کی تحقیق*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کے پسلی سے پیدا ہونے کا مفہوم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عوج بن عنق نامی شخص کے واقعہ کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کبوتر بازی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خواب میں اللہ تعالی اور رسول اللہ ﷺ کا دیدار کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
’’سبوح قدّوس ربّ الملائکۃ والرّوح‘‘ کی فضیلت سے متعلق حدیث کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کھجور سے افطار کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دریائے نیل کے نام عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے خط کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانچ نمازوں کی فضیلت سے متعلق روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بڑھیا کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کچرا پھینکنے کے واقعے کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حدیث ضعیف کی تعریف اور اس کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قیامت کے دن قبر سے ستر مردے اٹھائے جائیں گے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جبریل علیہ السلام کاصحابی کی شکل میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا اپنے سر کے بالوں کو کوہان نما بنانے سے متعلق حدیث کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسواک پاس ہونے کی صورت میں ایکسیڈنٹ میں ہڈی کا نہ ٹوٹنے سے متعلق حدیث اور فرض ادا کرنے کے بعد جگہ بدل کرسنتیں اورنوافل پڑھنے سے متعلق حدیث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شادی شدہ کی ایک نماز کا ثواب ستائیس نمازوں کے برابر، روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے لیے روضہ اقدس کا دروازہ کھلنا اور غیبی آواز کا کہنا ’’ ادخلو الحبیب الی الحبیب‘‘کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دنیا میں کسی انسان کے لیے وقت کے رک جانے سے متعلق روایات کی تحقیق