سوال: بدعتی امام کے پیچھے پڑھی ہوئی نماز کا اعادہ کیا جائے یا نہیں ؟
الجواب باسم ملہم الصواب
بدعتی امام کی بدعت اگر اس درجہ کی ہو کہ کفر کے قریب ہو تواس کی پیچھے پڑھی گئی نمازوں کا اعادہ کرنا ضروری ہے اور اگر اس کی بدعت درجہ کفرتک نہ پہنچتی ہو تواس کی پیچھے پڑھی گئی نمازوں کا اعادہ نہیں کیا جائے گا، البتہ اکیلے نماز پڑھنے سے ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا افضل ہے ۔
دلائل :
القرآن الکریم :[الأنعام: 50]
ﵟقُل لَّآ أَقُولُ لَكُمۡ عِندِي خَزَآئِنُ ٱللَّهِ وَلَآ أَعۡلَمُ ٱلۡغَيۡبَ وَلَآ أَقُولُ لَكُمۡ إِنِّي مَلَكٌۖ ﵞ
البحر الرائق شرح كنز الدقائق:(1/ 370، ط: دار الكتاب الإسلامي )
فالحاصل أنه يكره لهؤلاء التقدم ويكره الاقتداء بهم كراهة تنزيه، فإن أمكن الصلاة خلف غيرهم فهو أفضل وإلا فالاقتداء أولى من الانفراد... وأطلق المصنف في المبتدع فشمل كل مبتدع هو من أهل قبلتنا وقيده في المحيط والخلاصة والمجتبى وغيرها بأن لا تكون بدعته تكفره.
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
سیف اللہ خالد
متخصص جامعہ دارالعلوم حنفیہ ، کراچی