معاملات / مالی معاوضات /

بیعانہ کا حکم

فتوی نمبر : 1379 0000-00-00 50 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

(1) اگر کوئی شخص کسی کے ساتھ گاڑی، پلاٹ یا کسی چیز کا کاروبار کرے اور بیع کے وقت بیعانہ دے دے، پھر بعد میں کسی وجہ سے معاملہ طے نہ ہو سکے تو کیا بیعانہ واپس کرنا ضروری ہے؟ اگر نہ کرے تو کیا گناہگار ہوگا؟ (2) ایک شخص نے پلاٹ کا معاملہ طے کرتے وقت دوسرے کو بیعانہ (مثلاً بیس ہزار روپے) دیا اور شرط یہ رکھی کہ اگر میں نے ادائیگی مکمل کرنے سے پہلے معاہدہ ختم کر دیا تو میرا بیعانہ ضبط ہو جائے گا۔ بعد میں اس نے باقی رقم ادا نہ کی اور معاملہ ختم ہو گیا۔ اب وہ شخص کہتا ہے کہ بیعانہ واپس کرو تو اس صورت میں بیعانہ واپس کرنا لازم ہے یا نہیں؟ اور اگر واپس کیا جائے تو موجودہ کرنسی کے حساب سے دینا ہوگا یا جتنی رقم اس وقت دی تھی وہی لوٹانا کافی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ کسی چیز کو خریدتے وقت بطورِ بیعانہ کچھ رقم دینا یا لینا جائز ہے، البتہ اگر سودا منسوخ ہو جائے تو بیعانہ کے طور پر دی گئی رقم واپس کرنا ضروری ہے، کیونکہ یہ رقم خریدی جانے والی چیز کی قیمت کا حصہ ہوتی ہے۔ پوچھی گئی صورت میں پلاٹ کا معاملہ طے کرتے وقت بیعانہ ضبط کرنے کی جو شرط رکھی گئی ہے، وہ شرط فاسد ہے، اس شرط کا کوئی اعتبار نہیں، لہذا جب سودا منسوخ ہو گیا ہے تو بیعانہ کی رقم جتنی دی گئی تھی، اس کا واپس کرنا ضروری ہے۔

*موطأ مالك : (رقم الحدیث:2470،ط: مؤسسة الرسالة)* عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده، أنه قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم ‌عن ‌بيع ‌العربان. *حجة الله البالغة: (2/ 167،ط:دارالجیل)* وَنهى ‌عَن ‌بيع ‌العربان أَن يقدم إِلَيْهِ شَيْء من الثّمن، فَإِن اشْترى حسب من الثّمن، وَإِلَّا فَهُوَ لَهُ مجَّانا وَفِيه معنى الميسر. *العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية: (1/ 279،ط:دارالمعرفة)* (‌سئل) ‌في ‌رجل ‌استقرض من آخر مبلغا من الدراهم وتصرف بها ثم غلا سعرها فهل عليه رد مثلها؟ (الجواب) : نعم ولا ينظر إلى غلاء الدراهم ورخصها كما صرح به في المنح في فصل القرض مستمدا من مجمع الفتاوى. *فقه البیوع: (113/1، ط: مکتبہ معارف القرآن)* العربون والعربان : بیع فسرہ ابن منظور بقولہ:" ھو ان یشتری السلعۃ ویدفع الی صاحبھا شیئا یلی انہ ان امضی البیع جائز حسب من الثمن، وان یمض البیع، کان لصاحب السلعۃ، ولم یرتجعہ المشتری.واختلف الفقہاء فی جواز العربون: فقال الحنفیۃ والمالکیۃ واشافعیۃ وابو الخطاب من الحنابلۃ : انہ غیر جائز".
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورتوں کے لیے بال کاٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نمازِ تراویح کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسطوں پر موٹر سائیکل کی خریداری اور اس کی انشورنس
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عام آدمی کے لیے دوسرے مسلک والوں کی کتابیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرض،نفل اور قضاء روزوں کی نیت کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورتوں کے لیے عید کی نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک مٹھی سے کم داڑھی کو کاٹنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شک سے وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بريلوي امام کے پیچھے نماز پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تراویح میں درود اور تشہد پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسطوں کا کاروبار کرنے اور ویزہ خرید کر قسطوں پر بیچنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مصنف کی اجازت کے بغیر اس کی کتاب شائع کرنا