معاملات / مالی معاوضات /

کرین والے کا مہنگے داموں کام پکڑ کر دوسروں سے کم اجرت پر کام کروانا

فتوی نمبر : 1245 0000-00-00 69 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

میری اپنی کرین بھی ہے، جسے جب کسی کو ضرورت ہوتی ہے تو کام کے لیے بلا لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر لوگوں کی کرینیں بھی ایک مخصوص جگہ پر کھڑی رہتی ہیں ، جہاں سے لوگ کام کے لیے گاڑیاں منگواتے ہیں۔ ایک کلائنٹ نے مجھے فون کیا اور کہا " : فلاں جگہ پر کام ہے، کتنے پیسے لوگے ؟ " میں نے جواب دیا : "چالیس ہزار روپے۔ " اس نے یہ بات منظور کرلی۔ چونکہ میرے پہلے سے کرین مالکان کے ساتھ تعلقات ہیں، میں نے ایک دوسرے کرین والے سے کہا : یہ کام ہے، آپ کتنے پیسے لیں گے؟ " اس نے جواب دیا " : بیس ہزار روپے ۔ " میں نے کہا" : ٹھیک ہے، آپ یہ کام کر لیں۔ " میں نے کلائنٹ کو یہ وضاحت نہیں دی کہ میں خود نہیں آرہا بلکہ کسی اور کو بھیج رہا ہوں، کیونکہ میرے خیال میں کلائنٹ کے لیے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں خود آؤں یا اپنے کسی بندے کو بھیج دوں۔ جب کرین والا موقع پر گیا اور اس نے کام مکمل کر لیا تو میں نے کلائنٹ کو فون کر کے کہا : آپ نے چالیس ہزار روپے ادا کرنے ہیں۔ " اس پر کرین والا کچھ ناراض ہوا اور کہنے لگا " : آپ ہم سے بیس ہزار پر کام لے رہے ہیں اور کلائنٹ سے چالیس ہزار وصول کر رہے ہیں۔ "کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ میں کلائنٹ سے برا اور است اکاؤنٹ میں پیسے منگواتا ہوں، جس کی اطلاع کرین والے کو کچھ دنوں بعد ہوتی ہے۔ 1. چونکہ کرین کا بندہ بروکر نہیں ہے اور نہ ہی اس کا یہ با قاعدہ کام ہے، بلکہ کبھی کبھار اس طرح کا معاملہ کر لیتا ہے، تو کیا اس کے لیے اس طرح کرنا اور اپنی اجرت رکھنا درست ہے ؟ 2. کرین والے کا یہ اعتراض کہ " : آپ نے ہم سے بیس پر لیا اور کلائنٹ کو چالیس پر دیا، یہ ظلم ہے ۔ " کیا یہ اعتراض شرعاً درست ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

(1) پہلی صورت میں کرین والے کا لوگوں سے کام پکڑنا اور دوسروں سے کم قیمت پر کروانا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ۔ (2) عرف سے کم اجرت دینا مناسب نہیں، بہتر یہ ہے کہ آپ جس سے کام کروائیں اس سے عرف کے مطابق اجرت طے کریں،لہذا اگر آپ عرف کے مطابق اجرت دے رہے ہیں تو کسی کو اعتراض کا حق نہیں ہے ۔

*بدائع الصنائع: (208/4،ط: دارالفکر)* ’’وللأجير أن يعمل بنفسه وأجرائه إذا لم يشترط عليه في العقد أن يعمل بيده؛ لأن العقد وقع على العمل، والإنسان قد يعمل بنفسه وقد يعمل بغيره؛ ولأن عمل أجرائه يقع له فيصير كأنه عمل بنفسه، إلا إذا شرط عليه عمله بنفسه؛ لأن العقد وقع على عمل من شخص معين، والتعيين مفيد؛ لأن العمال متفاوتون في العمل فيتعين فلا يجوز تسليمها من شخص آخر من غير رضا المستأجر‘‘. *مجمع الأنهر:(2/ 374، ط:دار إحياء التراث العربي)* "وإذا أطلق) المستأجر (العمل للصانع) ولم يقيد بعمله (فله أن يستعمل غيره) كما إذا أمر أن يخيط هذا الثوب بدرهم، فاللازم عليه العمل سواء أوفاه بنفسه أو باستعانة غيره كالمأمور بقضاء الدين". *البناية شرح الهداية:(10/ 244، ط:دار الكتب العلمية)* (وإن أطلق له العمل) ش: مثل أن يقول: خطْ هذا الثوب أو اصنعه. م: (فله أن يستأجر من يعمله؛ لأن المستحق عمل في ذمته ويمكن إيفاؤه بنفسه وبالاستعانة بغيره) ش: لأن المقصود هو العمل وقد حصل. م: (بمنزلة إيفاء الدين). ش: فإن الإيفاء يحصل بالمديون وبالتبرع من غيره". *درر الحکام شرح مجلة الأحكام : (573/3، رقم المادة(1463)، ط: دارالجيل)* " إذا لم يشترط في الوكالة أجرة ولم يكن الوكيل ممن يخدم بالأجرة كان متبرعا، وليس له أن يطلب أجرة، أما إذا كان ممن يخدم بالأجرة يأخذ أجر المثل ولو لم تشترط له أجرة".
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مصنف کی اجازت کے بغیر اس کی کتاب شائع کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمعہ کی نماز کے ساتھ ظہر کےفرض پڑھنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ کے لیے عدت کے دوران پردہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈیجیٹل تصاویر کا استعمال
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت سفر کے قضاء روزوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نابالغ بچوں کا مردوں کی صف میں کھڑا ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حرام مال سے خریدے گئے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ادارے میں حاضر ہونے کے باوجود Thumb machine میں حاضری نہ لگانے کی صورت میں تنخواہ کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمع قرآن کریم کی تفصیل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت قیام اورسجدے پر قادر نہ ہو
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈراپ شپنگ کا حکم اور متبادل