کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شوہر اپنی بیوی سے یہ کہے تو مجھے اللہ سے زیادہ پیاری ہے (نعوذ باللہ ) تو ایسے شخص کا کیا حکم ہے ؟
واضح رہے کہ مذکورہ کلمات کفریہ ہیں اور ایسے الفاظ کہنے والا شخص دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتاہے ، البتہ اگر یہ کلمات ناواقفیت یا جہالت کی بنا پر زبان سے نکلے ہوں تو پھر یہ شخص کافر تو نہیں ہوگا تاہم اسے توبہ استغفار اور احتیاطا تجدید نکاح کرنا ہوگا ۔
التاتارخانیۃ : (468/5 ، ط: حنفيه )
واذا قال لامرأته انت احب الي من الله تعاليى فقد كفر .
الأشباه والنظائر لابن نجيم: (ص160، ط: دار الكتب العلمية )
ولا يكفر إن قال امرأتي أحب إلي من الله تعالى إن أراد محبة الشهوة.
نجم الفتاویٰ :(91/1 ، ط: یاسین القرآن کراچی )
تو مجھے اللہ سے پیاری ہے کلمات کفریہ ہیں ایسا شخص دائرہ اسلام سے خارج ہوگا نیز جہالت اور ناواقفیت کی وجہ سے زبان سے نکل گئے تو توبہ واستغفار کرناچاہیے ۔