/ /

کمپنی کے وکیل کا گاڑی کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنا اور اس پر کمیشن لینا

فتوی نمبر : 1065 0000-00-00 136 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی کی کمپنی پشاور میں واقع ہے اور اس کمپنی کا مال کراچی، لاہور اور دیگر شہروں میں جاتا ہے، کمپنی سے گاڑی مال لے کر نکلتی ہے اور مختلف مطلوبہ جگہوں پر پہنچاتی ہے، ایک آدمی گاڑی کا کرایہ اور راستے میں آنے والے خرچے گاڑی کے مالک کو دیتا ہے اور مہینے کے آخر میں کمپنی کے مالک کے ساتھ حساب کتاب کر کے، اس سے پورے مہینے کی گاڑیوں کا کرایہ اور ہر گاڑی پر 5 ہزار روپے کمیشن بھی لیتا ہے، اس آدمی کا کہنا ہے کہ میں پانچ ہزار روپے اس لیے لیتا ہوں کہ یہ مجھے مالک اپنی رضامندی سے دیتا ہے اور پورا مہینہ میرے پیسے بھی بند ہوتے ہیں، اب پوچھنا یہ ہے کہ اس آدمی کے لیے اس طرح کا کمیشن لینا جائز ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کوئی شخص کمپنی کی طرف سے ایجنٹ یا وکیل بن کر اس کے معاملات انجام دیتا ہے اور راستے کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتا ہے، لیکن کمپنی نے اسے ایسا کرنے کا پابند نہیں کیا، پھر کمپنی کا مالک اسے فی گاڑی پانچ ہزار روپے بطور اجرت یا کمیشن دیتا ہے تو یہ لینا بالکل جائز اور حلال ہے، کیونکہ یہ خدمت اور محنت کی اُجرت ہے۔ البتہ اگر وہ شخص کمپنی کا ایجنٹ تو ہے، لیکن کمپنی نے اسے اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنے کا پابند کیا ہے، یا ایجنٹ تو نہیں، بلکہ صرف اپنی جیب سے کمپنی کو قرض دیتا ہے اور اس پر فی گاڑی پانچ ہزار زائد وصول کرتا ہے تو یہ قرض پر مشروط نفع ہونے کی وجہ سے سود ہے اور شرعاً ناجائز و حرام ہے۔

سنن ابي داوود:(222/5،رقم الحديث 3333،ط:دار الرسالة العالمية) حدثنا أحمد بن يونس، حدثنا زهير، حدثنا سماك، حدثني عبد الرحمن بن عبد الله بن مسعودعن أبيه، قال: لعن رسول الله ﷺ آكل الربا وموكله وشاهده وكاتبه. *العناية شرح الهداية:(233/12،ط:دار الكتب العلمية)* وأخرج البيهقي أيضا من حديث إدريس بن يحيى عن عبد الله بن عياش حدثنا يزيد بن حبيب، عن أبي مرزوق النخعي عن فضالة بن عبيد أنه قال: كل قرض جر منفعة فهو وجه من وجوه الربا. *الشامية:(63/6،ط: دارالفكر)* قال في التتارخانية: وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام وعنه قال: رأيت ابن شجاع يقاطع نساجا ينسج له ثيابا في كل سنة.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مصیبت کے وقت اذان دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
باریک دوپٹے کو ڈبل کرکےنماز پڑھنےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کمپنی کے وکیل کا گاڑی کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنا اور اس پر کمیشن لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عالمہ کامدرسے میں اساتذہ سے خیروعافیت پوچھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لائن کے پانی کی خرید و فروخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کیا نماز سے گناہِ کبیرہ معاف ہوتےہیں؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قومی ترانہ کے وقت کھڑے ہونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبوق کا بھول کر قعدہ آخیرہ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بائع (فروخت کرنے والا) کے نان پروٹیکٹڈ ہونے کی صورت بیع کے بعد آنے والے بلز کے اضافی ٹیکس کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ماء مستعمل کی تعریف اور اس کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مور پالنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرض نماز کی ایک رکعت میں دو سورتیں ملا کر پڑھنے کا حکم