عبادات / زکوۃ و صدقات / زکوۃ و نصاب زکوۃ

زیورات بیٹیوں کے نام کرنے سے زکوة کا حکم

فتوی نمبر : 803 0000-00-00 181 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم! مجھے پوچھنا تھا کہ میری تین بیٹیاں ہیں جو ابھی کافی چھوٹی ہیں، سب سے بڑی بیٹی آٹھ سال کی ہے۔ میرے پاس زیور رکھا ہے جو میں ان کے نام پر تقسیم کر کے رکھنا چاہتی ہوں۔تو جو زیور میں ان کے لیے رکھوں گی:اس پر مجھے زکوٰۃ کس طرح دینی ہوگی؟ اگر زکوٰۃ نہیں دینی تو پھر ان کے بالغ ہونے کے بعد کیسے دینی ہوگی؟ اور اگر میں اس زیور کو اپنی زکوٰۃ میں شامل کرنا چاہوں یا ان کے بالغ ہونے کے بعد فروخت کرنا چاہوں تو اس کا کیا حکم ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پوچھی گئی صورت میں اگر آپ زیورات اپنی بیٹیوں کی ملکیت میں دیے بغیر صرف نام کرکے رکھنا چاہتی ہیں تو یہ زیورات بدستور آپ کی ملکیت شمار ہوں گے، لہٰذا ان کی زکوٰۃ آپ پر واجب ہوگی اور آپ کے لیے ان زیورات کو فروخت کرنا بھی جائز ہے۔ البتہ اگر آپ یہ زیورات اپنی بیٹیوں کی ملکیت میں دینا چاہتی ہیں تو ضروری ہے کہ ان کے ولی (والد، والد کے نہ ہونے کی صورت میں وصی، پھر دادا، اور پھر دادا کا وصی) آپ کی بیٹیوں کی طرف سے قبضہ میں لے تو زیورات بیٹیوں کی ملکیت میں ہو جائیں گے اور چونکہ وہ نابالغ ہیں، اس لیے ان پر زکوٰۃ واجب نہ ہوگی اور نہ ہی آپ پر، نیز اس صورت میں آپ کے لیے اس کو استعمال کرنا یا فروخت کرنا جائز نہیں ہوگا۔

العناية:(156/2،ط:دارالفکر) ( وليس على الصبي والمجنون زكاة) خلافا للشافعي رحمه الله فإنه يقول: هي غرامةمالیة ). بدائع الصنائع:(126/6،ط:دارالکتب العلمیة) وأما القبض بطريق النيابة فالنيابة في القبض نوعان نوع يرجع إلى القابض ونوع يرجع إلى نفس القبض أما الأول الذي يرجع إلى القابض فهو القبض للصبي وشرط جوازه الولاية بالحجر والعيلة عند عدم الولاية فيقبض للصبي وليه أو من كان الصبي في حجره وعياله عند عدم الولي فيقبض له أبوه ثم وصي أبيه بعده ثم جده أبو أبيه بعد أبيه ووصيه ثم وصي جده بعده سواء كان الصبي في عيال هؤلاء أو لم يكن فيجوز قبضهم على هذا الترتيب حال حضرتهم لأن هؤلاء ولاية عليهم فيجوز قبضهم له. الهندية:(392/4،ط:دارالفکر) الموهوب له إن كان من أهل القبض فحق القبض إليه، وإن كان الموهوب له صغيرا أو مجنونا فحق القبض إلى وليه، ووليه أبوه أو وصي أبيه ثم جده ثم وصي وصيه ثم القاضي ومن نصبه القاضي، سواء كان الصغير في عيال واحد منهم أو لم يكن، كذا في شرح الطحاوي.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک تولہ سے زائد سونے پر زکوٰۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ کے مستحق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مقروض پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ ادا نہ کرنا اور بہانے کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گھر یا دکان تعمیر کرنے کی غرض سے خریدے گئے پلاٹوں پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گھریلو ضرورت کے لیے استعمال ہونے والے جانوروں پر زکوۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک تولہ سونے پر زکاۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کو قرض دیے ہوئے سونے پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکاۃ کا مال چوری ہو جائے تو زکاۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض لے کرکاروبار کرنے کی صورت میں زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بی سی (کمیٹی) میں زکوٰۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض دیے ہوئے پیسوں پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی اور زکوۃ کے نصاب میں فرق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض پر دی ہوئی رقم پر زکوٰۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پہلے سے دیے گئے قرض کا زکوۃ میں حساب کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کرایہ کے بلڈنگ پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سونے اور چاندی میں سے کس کو زکوٰۃ کے نصاب کا معیار بنایا جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جس کی رقم قرضوں میں پھنسی ہو اس کا زکوۃ لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
28.50 گرام سونے پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زیورات بیٹیوں کے نام کرنے سے زکوة کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ضرورت کی چیزوں پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کے پاس ایک تولہ سونا اور شوہر کی ملکیت میں دو لاکھ کمیٹی کے پیسوں پر زکوٰۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پھیری کی نیت سے خریدے گئے رکشوں پر زکوٰۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کمیٹی وصول کرنے کے بعد اس پیسوں پر زکوۃ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صدقہ میں دیے گئے پیسوں میں زکوٰۃ کی نیت کرنا