معاملات / مالی معاوضات /

اجیر کا دن کے حساب سے اجرت مقرر کرنے کا حکم

فتوی نمبر : 3166 0000-00-00 18 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب! ایک شرعی مسئلے (عقدِ اجارہ) سے متعلق رہنمائی درکار ہے:میں ایک شخص کے پاس سکریپ (Scrap) کے کام میں ملازم ہوں، میرا بنیادی کام سکریپ کا مال چیک کرنا، مطلوبہ سامان الگ رکھنا اور غیر ضروری لوہا وغیرہ سائیڈ پر نکلوانا ہے۔ مالک کے ساتھ میری اجرت کا معاہدہ اس طرح طے ہوا ہے،اگر میں ایک دن کام کروں گا تو میری اجرت 3,000 روپے ہوگی۔ اگر ڈیڑھ (1.5) دن کام ہوگا تو میری اجرت 5,000 روپے ہوگی۔ سوال: کیا شریعتِ اسلامیہ کی رو سے وقت اور کام کی بنیاد پر اجرت کا یہ معاہدہ اور طریقہ کار درست ہے؟ یا اس میں کوئی شرعی قباحت موجود ہے؟ برائے مہربانی شرعی رہنمائی فرما دیں۔ جزاکم اللہ خیرا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ عقدِ اجارہ میں اجرت کا معلوم اور متعین ہونا ضروری ہے، تاکہ فریقین کے درمیان نزاع اور جہالت باقی نہ رہے، نیز اجرت کو وقت یا کام کی متعین مقدار کے اعتبار سے مقرر کرنا شرعاً جائز ہے، بشرطیکہ اس کی مدت اور اجرت پہلے سے واضح اور متعین ہوں، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر مالک کے ساتھ پہلے سے یہ طے ہے کہ ایک مکمل دن کام کرنے کی اجرت 3,000 روپے ہوگی اور ڈیڑھ دن کام کرنے کی اجرت 5,000 روپے ہوگی اور کام کی مدت و نوعیت بھی فریقین کے علم میں ہے تو مذکورہ طریقے کے مطابق اجرت مقرر کرنا شرعاً جائز ہے، چنانچہ ایک دن کام کرنے کی صورت میں 3,000 روپے اور ڈیڑھ دن کام کرنے کی صورت میں 5,000 روپے اجرت دینا درست ہوگا، لہذا مذکورہ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق اجرت پر کام کرنا اور اجرت لینا شرعاً جائز ہے۔

النتف في الفتاوی:(558/2، ط: مؤسسة الرسالة) "واعلم أن الإجارة إنما تجوز في الأشياء التي تتهيأ ويمكن لمستأجرها استجلاب منافعها مع سلامة أعيانها بمكانها لما لكهأ، ولا تجوز الإجارة على استهلاك الأعيان. واعلم أن صحة الإجارة متعلقة بشيئين: إعلام الأجر وإعلام العمل، فإذا كان أحدهما مجهولا فالإجارة فاسدة لما روي عن النبي عليه الصلاة والسلام أنه قال: من استأجر أجيرا فليعلمه أجره، والإجارة إذا فسدت فإنها يجب فيها أجر المثل لا التسمية إلا أن تكون أقل من أجر المثل لأن الأجير قد رضي بذلك. معلومية الوقت والعمل: والإجارة لاتخلو من وجهين: إما أن تقع على وقت معلوم، أو على عمل معلوم، فإن وقعت على عمل معلوم فلا تجب الأجرة إلا بإتمام العمل إذا كان العمل مما لا يصلح أوله إلا بآخره وإن كان يصلح أوله دون آخره فتجب الأجرة بمقدار ما عمل، وإذا وقعت على وقت معلوم فتجب الأجرة بمضي الوقت إن هو استعمله أو لم يستعمله وبمقدار ما مضى من الوقت تجب الأجرة، وإذا وقعت على عمل معلوم في وقت معلوم كقوله خط لي هذا الثوب إلى طلوع الشمس أو إلى غروب الشمس أو صلاة الظهر ونحوها فإنها فاسدة في قول أبي حنيفة لأنه لا يدري أيهما يسبق،وفي قول أبي يوسف ومحمد الإجارة جائزة لأنها وقعت على العمل والوقت للتعجيل." درر الحكام شرح غرر الأحكام:( 2 / 236،ط:دار إحياء الكتب العربية) (و) ثاني النوعين الأجير (الخاص) ويسمى أجير واحد أيضا (هو من يعمل لواحد عملا مؤقتا بالتخصيص) ويستحق الأجر بتسليم نفسه مدته، وإن لم يعمل كأجير شخص لخدمته أو رعي غنمه) وليس له أن يعمل لغيره؛ لأن منافعه صارت مستحقة له والأجر مقابل بها فيستحقه.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاقدین سے دلالی کی اجرت لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نہر میں نجاست گرنے کی صورت میں وضو یا غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیرمسلم کو مکان کرایہ پر دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فاسق امام کے پیچھے پڑھی گئی نمازوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حرام مال والے کی دعوت میں شرکت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کے ماموں اور چچا سے پردہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ٹینڈر (نیلامی ) کی شرعی حیثیت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رمضان میں وتر باجماعت پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دکان کا نام "الرحیم" رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
باریک دوپٹہ اوڑھ کر نماز پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لیٹ فیس چارجز لینے کا حکم