معاملات / احکام نکاح / مہر

شوہر کا مرض الوفات میں بیوی سے مہر معاف کروانا

فتوی نمبر : 3081 0000-00-00 2 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب! ایک شخص اپنی مرض وفات میں اپنی بیوی سے حق مہر معاف کروائے، تو اس شخص کی وفات کے بعد اس کی بیوی ، یا بیوی کے ورثا میراث میں سے حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مہر بیوی کا حق ہے، اس لیے اسے طلب کرنا، مؤخر کرنا یا معاف کرنا اسی کے اختیار میں ہے، اگر بیوی اپنی دلی رضامندی اور خوشی سے، بغیر کسی جبر و اکراہ کے، مہر معاف کردے تو مہر معاف ہوجاتا ہے اور شوہر پر اس کی ادائیگی لازم نہیں رہتی،البتہ شوہر کا بیوی کو مہر معاف کرنے پر مجبور کرنا ناجائز اور سراسر ظلم ہے۔ پوچھی گئی صورت میں اگر شوہر کے مرض وفات میں بیوی خوشی سے اپنا حقِ مہر معاف کردے تو معاف ہو جائے گا اور شوہر کی وفات کے بعد بیوی کا میراث میں مہر کا مطالبہ صحیح نہیں ہوگا،البتہ اگر بیوی سے زبردستی مہر معاف کروایا گیا تو یہ معاف نہیں ہوگا، اور بیوی کے لیے شوہر کے انتقال کے بعد میراث سے مہر کا مطالبہ کرنا جائز ہوگا ۔

القرآن الکریم:(النساء: 4:4) {وَآتُوا النِّسَاءَ صَدُقَاتِهِنَّ نِحْلَةً} بدائع الصنائع:(295/2،ط:دار الكتب العلمية) وأما بيان ما يسقط به كل المهر، فالمهر كله يسقط بأسباب أربعة:منها: الفرقة بغير طلاق قبل الدخول بالمرأة وقبل الخلوة بها.....ومنها: الإبراء عن كل المهر قبل الدخول وبعده إذا كان المهر دينا لأن الإبراء إسقاط، والإسقاط ممن هو من أهل الإسقاط في محل قابل للسقوط يوجب السقوط، ومنها: الخلع على المهر قبل الدخول وبعده ثم إن كان المهر غير مقبوض سقط عن الزوج، وإن كان مقبوضا ردته على الزوج
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تجدید نکاح میں مہر مقررکرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حق مہر کو غیر یقینی مدت کے ساتھ مشروط کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح فارم پر دستخط کرتے ہوئے لڑکی کو مہر کا بتانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کے مہر ادا کرنے سے پہلے فوت ہو جانے کی صورت میں مہر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مہر کی کم از کم مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کے حق مہر میں تصرف کا حق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مقرر شدہ مہر کی پابندی اور نکاح فارم میں اضافے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
افضل مہر اور مہر کی مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا مہر کے بدلے کوئی اور چیز لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح میں مہرکی مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کی رضامندی کے بغیر اس کا سونا بیچنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کا مرض الوفات میں بیوی سے مہر معاف کروانا