کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا ایسا شخص امامت کرا سکتا ہے، جس کو استنجا کرنے کے بعد قطرے آتے ہوں ۔
معذور امام کے پیچھے تندرست مقتديوں کی نماز نہیں ہوتی، اگر امام مقتدی کا مرض ایک ہو تو ایسی صورت میں معذور امام کی امامت درست ہوگی ۔
الدرالمختار : (1/ 578، ط: دارالفكر) (ولا طاهر بمعذور) هذا (إن قارن الوضوء الحدث أو طرأ عليه) بعده . الهندية: (1/ 84، ط: دارالفكر) ولا يصلي الطاهر خلف من به سلس البول ولا الطاهرات خلف المستحاضة وهذا إذا قارن الوضوء الحدث أو طرأ عليه. هكذا في الزاهدي.