عبادات / جنائز / تجہیز و تکفین

خنثیٰ مشکل کو غسل مرد دے گا یا عورت ؟

فتوی نمبر : 2948 0000-00-00 4 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ خثنیٰ مشکل جب مر جائے ،تو بلوغت کے بعد غسل مرد دے گا یا عورت ؟اور اگر بلوغت سے پہلے مر جائے تو جنازے میں لڑکے کی دعا پڑھی جائے گی یا لڑکی کی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

خنثیٰ مشکل اگر بلوغت کی حالت میں مر جائے تو اسے غسل نہیں دیا جائے گا ،بلکہ تیمم کرایا جائے گا۔

الدرالمختار : (2/ 201، ط: دارالفكر) وييمم ‌الخنثى ‌المشكل لو مراهقا. الهندية: (1/ 160، ط: دارالفكر) والخنثى المشكل ‌المراهق ‌لا ‌يغسل رجلا ولا امرأة ولم يغسلها رجل ولا امرأة وييمم وراء ثوب، كذا في الزاهدي. فتاوی فریدیہ :(3/177، ط: دارالعلوم صدیقیہ صوابی ) خنثی مشکل جب مر جائے ،تو اس کو باقاعدہ تیمم دیا جائے گا، یا حوض دریا میں غوطہ دیا جائے گا ۔ فتاوی رحیمیہ :(7/57، ط: دارالاشاعت کراچی ) ایک شخص 50 سال کا انتقال ہوا ہے وہ نہ مرد ہے اور نہ عورت خنثیٰ مشکل ہے، اس کو غسل اور کفن کس طرح دیا جائے؟ الجواب : ایسے خنثیٰ مشکل میت کے غسل اور کفن کا حکم یہ ہے کہ اس کو غسل نہ دیا جائے بلکہ تیمم کرا دیا جائے ۔ 2 اگر خنثیٰ مشکل بلوغت سے پہلے مر جائے، تو جنازے میں لڑکے یا لڑکی میں سے جس کی بھی دعا پڑھی جائے درست ہے ۔ فتاوی دارالعلوم دیوبند :(5/251، دارالاشاعت کراچی ) ایک عورت کے جنگل میں بچے پیدا ہوا اور ماں کے بے ہوشی میں جانور بچے کا دھڑکھا گیا تو نماز میں لڑکی کی دعا پڑھیں گے یا لڑکی کی؟ الجواب :لڑکےکی دعا پڑھنے چاہیے اور اگر لڑکی کی دعا بھی پڑھ لیں تو بھی جائز ہے اللہ کیونکہ مذکر کی ضمیر میت کی طرف راجح ہو سکتی ہے اور اگر بضمیر مونث پڑھا تو بھی درست ہے بتاویل نفس کے۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو غسل دینا،شوہر کا بیوی کی لاش کو دیکھنا ،چھونا ، غسل دینا اور قبر میں اتارنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے جسم سے اگر کوئی نجاست خارج ہو تو دوبارہ غسل دینا ضروری نہیں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کو غسل دینے کے بعد غسل کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قریب المرگ اور میت کے نماز جنازہ اورکفن ،دفن کے احکام
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جلے ہوئے مردے کو غسل دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے زیر ناف بال کاٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے مصنوعی دانت نکالنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کو سردخانے میں رکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کو کفن دینے کے بعد اگر پاخانہ وغیرہ نکل جائے تو اس کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خنثیٰ مشکل کو غسل مرد دے گا یا عورت ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کے کفن دفن کا خرچہ شوہر کے ذمہ ہوگا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پرانی قبر میں کسی اور کی تدفین کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی چادروں کو کفن میں استعمال کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے کفن پر خوشبو لگانے کا حکم