مفتی صاحب ! کیا جمعہ کی نماز ظہر کے وقت سے پہلے پڑھنا درست ہے ؟
واضح رہے کہ جمعہ کی نماز ظہر کے وقت سےپہلے پڑھنا جائز نہیں، جمعہ کی نماز کا وقت وہی ہے جو ظہر کی نماز کا وقت ہے۔
القرأن الكريم : [النساء:/4 103] إِنَّ ٱلصَّلَوٰةَ كَانَتۡ عَلَى ٱلۡمُؤۡمِنِينَ كِتَٰبٗا مَّوۡقُوتٗا. الدرالمختار : (1/ 367، ط: دارالفكر) (وجمعة كظهر أصلا واستحبابا) في الزمانين؛ لأنها خلفه. الهندية: (1/ 51، ط: دارالفكر) ووقت الظهر من الزوال إلى بلوغ الظل مثليه سوى الفيء. كذا في الكافي وهو الصحيح.