عبادات / نماز /

بارڈر پر موجود فوجیوں کے لیے قصر نماز کا حکم

فتوی نمبر : 2856 0000-00-00 3 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! ہم فوجی جو بارڈر پر ہوتے ہیں وہ نماز مکمل پڑھیں گے یا قصر کریں گے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ شرعی سفرِ مسافت کلو میٹر کے حساب سے سوا ستتر ( 77.24) کلو میٹر ہے، لہذا اگر وطن یا مرکز کی حدود سے بارڈر تک سوا ستتر ( 77.24) کلومیٹر یا اس سے زیادہ فاصلہ ہو تو وہاں فوجی قصر نماز ادا کریں گے اور اگر بارڈر تک کا فاصلہ شرعی مسافت سے کم ہو تو نماز پوری ادا کی جائے گی۔ اگر بارڈر پر فوجی یا دیگر اہلکار اقامت کی نیت بھی کریں، لیکن وہاں مستقل قیام اور وطن بننے کی شرعی شرائط موجود نہ ہوں تو محض اقامت کی نیت سے قصر کا حکم ختم نہیں ہوگا، نیز بارڈر پر جمعہ اور عیدین کی نماز کے لیے شرعی شرائط پوری نہ ہونے کی وجہ سے وہاں جمعہ اور عیدین کے بجائے ظہر کی نماز ادا کی جائے گی۔

الدرالمختارمع رد المحتار : (2/ 125، ط: دارالفكر) (فيقصر إن نوى) الإقامة (في أقل منه) أي في نصف شهر (أو) نوى (فيه )قوله في أقل منه) ظاهره ولو بساعة واحدة وهذا شروع في محترز ما تقدم . الهندية: (1/ 139، ط:دارالفكر) وإن ‌نوى ‌الإقامة ‌أقل ‌من خمسة عشر يوما قصر، هكذا في الهداية. البحر الرائق : (2/ 143، ط: دارالكتاب الاسلامي ) (قوله وقصر إن نوى أقل منها ‌أو ‌لم ينو وبقي سنين) أي أقل من نصف شهر، وقد قدمنا تقريره. أيضاً : (2/ 142، ط: دارالكتاب الاسلامي ) وقيد بالبلد والقربة؛ لأن نية الإقامة لا تصح في غيرهما فلا تصح في مفازة، ولا جزيرة ولا بحر، ولا سفينة، وفي الخانية والظهيرية والخلاصة ثم نية الإقامة لا تصح إلا في موضع الإقامة ممن يتمكن من الإقامة وموضع الإقامة العمران والبيوت المتخذة من الحجر والمدر والخشب لا الخيام والأخبية والوبر اهـ.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شیعہ لڑکے سے نکاح اور باپ کا کسی بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیرمسلم سےمدد لینے کاشرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دونوں سجدوں کے درمیان مسنون دعا کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورتوں کے لیے مہندی کے بغیر نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیع فاسد و باطل میں فرق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بغیر وضو کے پڑھی گئی نمازوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حمل روکنے کی غرض سے کوئی آلہ یا دوا شرمگاہ میں رکھنے پر غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سجدے میں مسنون تسبیحات کے بعد’’اللهم ربي اغفر لي‘‘پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گاڑی قسطوں میں بیچنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تقریر کے دوران کھڑے ہوکر پانی پینے کا حکم