معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

تین طلاق کے بعد بوڑھے میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا

فتوی نمبر : 2827 0000-00-00 11 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب ! ہمارے ایک رشتہ دار بوڑھے ہیں، ان کے جوان بچے اور پوتے ہیں، انہوں نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دی ہیں تو کیا وہ ایک گھر میں الگ الگ کمروں میں رہ سکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

تین طلاق کے بعد میاں بیوی ایک دوسرے کے لیے بالکل اجنبی ہو جاتے ہیں، دونوں کا ایک ساتھ رہنا جائز نہیں، لیکن اگر دونوں عمر رسیدہ ہوں، مکان میں الگ الگ کمرے، غسل خانہ اور بیت الخلاء موجود ہوں، جوان اولاد کی موجودگی میں مکمل پردے کا اہتمام ہو، ایک دوسرے کا آمنا سامنا نہ ہو اور گناہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ بھی نہ ہو تو مجبوری کی صورت میں اجنبیوں کی طرح ایک ہی مکان میں رہ سکتے ہیں، تاہم اگر پردے کا اہتمام ممکن نہ ہو یا فتنے کا اندیشہ ہو تو ایک ہی مکان میں رہنا جائز نہیں۔

الدرالمختار:(538/3،ط: دارالفكر) قال: ولهما أن يسكنا بعد الثلاث في بيت واحد إذا لم يلتقيا التقاء الأزواج، ولم يكن فيه خوف فتنة انتهى. وسئل شيخ الإسلام عن زوجين افترقا ولكل منهما ستون سنة وبينهما أولاد تتعذر عليهما مفارقتهم فيسكنان في بيتهم ولا يجتمعان في فراش ولا يلتقيان التقاء الأزواج هل لهما ذلك؟ قال: نعم، وأقره المصنف. الشامية:(538/3،ط: دارالفكر) قوله: وفي المجتبى إلخ) حيث قال: والأفضل أن يحال بينهما في البيتوتة بستر إلا أن يكون فاسقا فيحال بامرأة ثقة، وإن تعذر فلتخرج هي وخروجه أولى اهـ ملخصا، وفيه مخالفة لما مر، فإن السترة لا بد منها كما عبر المصنف تبعا للهداية، وهو الظاهر لحرمة الخلوة بالأجنبية. (قوله: وسئل شيخ الإسلام) حيث أطلقوه ينصرف إلى بكر المشهور بخواهر زاده، وكأنه أراد بنقل هذا تخصيص ما نقله عن المجتبى بما إذا كانت السكنى معها لحاجة، كوجود أولاد يخشى ضياعهم لو سكنوا معه، أو معها، أو كونهما كبيرين لا يجد هو من يعوله ولا هي من يشتري لها، أو نحو ذلك والظاهر أن التقييد بكون سنهما ستين سنة وبوجود الأولاد مبني على كونه كان كذلك في حادثة السؤال كما أفاده ط.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت حمل میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذاق میں طلا ق کا میسج بھیجنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جاؤمیں نے تجھے طلاق دی ، تم مجھ پر حرام ہو ، میری طرف سے تم آزاد ہو کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاقِ رجعی ، طلاقِ بائن اور طلاقِ مغلظہ میں فرق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاق کے بعد بوڑھے میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نشہ کی حالت میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاق کے بعد حلالہ کیےبغیردوبارہ نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کو تین دفعہ کہنا کہ تو مجھ پر طلاق ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق بائن کے بعد عدت کے دوران طلاق صریح واقع ہونے کی وجہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی حالت میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کے لیے غیر مقلد بننا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موبائل فون پر تین مرتبہ انت طالق کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو دفعہ زبانی اور ایک دفعہ تحریری طلاق دینے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک مجلس کی تین طلاقیں