معاملات / مالی معاوضات /

ایڈوانس رقم زیادہ دے کر گھر کا کرایہ کم مقرر کرنا

فتوی نمبر : 2808 0000-00-00 21 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم محترم ! آج کل جو گروی کا رواج ہے جیسے کسی نے مالک مکان کو 5 لاکھ روپے دے دیے کہ جب وہ گھر چھوڑے گا تو مالک مکان وہ پیسے واپس کرے گا اور کراۓ کے طور پر کوئ معمولی سی رقم جیسے 2 ہزار روپے مقرر کر لی، حالانکہ گھر کا کرایہ زیادہ ہوتا ہے تو کیا یہ صورت جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ ایڈوانس رقم زیادہ جمع کروا کر اس کے عوض کرایہ کم مقرر کرنا شرعاً سود کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے یہ معاملہ ناجائز و حرام ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایڈوانس رقم حقیقت میں مالکِ مکان کے ذمے قرض ہوتی ہے اور شریعت کا اصول ہے کہ "ہر وہ قرض جس سے قرض دینے والے کو نفع حاصل ہو، وہ سود کے حکم میں ہے، لہٰذا قرض کے بدلے کسی بھی قسم کا مالی فائدہ حاصل کرنا جائز نہیں، اس بنا پر سوال میں مذکورہ صورت میں اس نوعیت کا معاہدہ کرنا شرعاً جائز نہیں۔

*مصنف ابن أبي شيبة: (4/ 327،ط:دار التاج )* 20690 - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص، عن أشعث، عن الحكم، عن إبراهيم، قال: «كل قرض جر منفعة، فهو ربا» *النتف في الفتاوى للسغدي:(1/ 484،ط:مؤسسة الرسالة)* انواع الربا واما الربا فهو ثلاثة اوجه احدها في القروض والثاني في الديون والثالث في الرهون الربا في القروض فاما في القروض فهو على وجهين احدها ان يقرض عشرة دراهم باحد عشر درهما او باثني عشر ونحوهاوالآخر ان يجر الى نفسه منفعة بذلك القرض او تجر اليه وهو ان يبيعه المستقرض شيئا بارخص مما يباع او يؤجره او يهبه او يضيفه او يتصدق عليه بصدقة او يعمل له عملا يعينه على اموره او يعيره عارية أو يشتري منه شيئا بأغلى مما يشتري او يستأجر اجارة باكثر مما يستأجر ونحوها ولو لم يكن سبب ذلك هذا القرض لما كان ذلك الفعل فان ذلك ربا وعلى ذلك قول ابراهيم النخعي كل دين جر منفعة لا خير فيه.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاقدین سے دلالی کی اجرت لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نہر میں نجاست گرنے کی صورت میں وضو یا غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیرمسلم کو مکان کرایہ پر دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فاسق امام کے پیچھے پڑھی گئی نمازوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حرام مال والے کی دعوت میں شرکت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کے ماموں اور چچا سے پردہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ٹینڈر (نیلامی ) کی شرعی حیثیت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رمضان میں وتر باجماعت پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دکان کا نام "الرحیم" رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
باریک دوپٹہ اوڑھ کر نماز پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لیٹ فیس چارجز لینے کا حکم