طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

مذی کے نکلنے سے غسل کا حکم

فتوی نمبر : 243 0000-00-00 257 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ایک سوال ہے کہ مذی کے نکلنے سے غسل واجب تو نہیں ہوتا لیکن مذی کی تعریف سمجھ میں صحیح طرح سے نہیں آتا۔ تو اگر میاں بیوی آپس میں صرف زبانی باتیں کرتے ہوں اور دونوں سے اسکے کہنے یا سننے سے ایک لیسدار مادہ ذیادہ مقدار میں خارج ہو جائے اور جوش کم نہیں ہوتا بلکہ اور بھی بڑھ جائے تو کیا اس صورت میں غسل کرنا واجب ہے یا نہیں؟؟؟ کیونکہ اب پتہ نہیں چلتا کہ یہ مذی ہوگا یا منی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ مرد وعورت کی اگلی شرم گاہ سے پیشاب کے علاوہ تین مادے نکلتے ہیں:منی، مذی اور ودی منی وہ گاڑھا سفید لیس دار مادہ ہے جس میں ذرات نما ہوتے ہیں،یہ اس وقت نکلتا ہے،جب شہوت اپنی انتہا کو پہنچ جاتی ہے اور یہ عموماً جھٹکے کے ساتھ کود کر نکلتا ہے، اس کے بعد عموماً بدن میں سستی اور شہوت میں کمی واقع ہو جاتی ہے، اس کے نکلنے سے غسل فرض ہوجاتا ہے۔ مذی ایک پتلا،لیس دار مادہ ہوتا ہے، جو شہوت کے شروع یا درمیان میں بغیر کودے، محض شہوت کے خیالات، بات چیت یا عورت کو چھونے سے خارج ہوتا ہے، اس کے بعد نہ بدن سست ہوتا ہے اور نہ ہی شہوت ختم ہوتی ہے،اس کے نکلنے سے غسل فرض نہیں ہوتا،البتہ وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ ودی سفید گدلے رنگ کا گاڑھا مادہ ہوتا ہے،جو کبھی پیشاب سے پہلے،کبھی بعد میں اور کبھی جماع یا غسل کے بعد بغیر شہوت کے نکلتا ہے، اس کے نکلنے سے بھی غسل فرض نہیں ہوتا،البتہ وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ نیز مذی اور ودی منی کی طرح نجاستِ غلیظہ ہیں، اگر کپڑے یا بدن پر ایک درھم (5.94 مربع سینٹی میٹر) سے کم مقدار میں لگی ہوں تو معاف ہیں اور اس حالت میں پڑھی گئی نماز ادا ہو جائے گی، تاہم اتنی مقدار میں لگی نجاست کو بھی دھو لینا چاہیے اور اگر ایک درھم کی مقدار سے زائد ہو تو اس کا دھو لینا ضروری ہے، اس کے ہوتے ہوئے نماز نہیں ہوگی۔ پوچھی گئی صورت میں میاں بیوی کے درمیان صرف گفتگو کے نتیجے میں دونوں یا کسی ایک سے لیس دار مادہ خارج ہوتا ہے اور اس کے بعد جوش کم نہیں ہوتا تو نکلنے والا مادہ مذی ہے، جس کا حکم یہ ہے کہ اس کے نکلنے غسل فرض نہیں ہوگا، صرف وضو ٹوٹ جائے گا اور اگر بدن یا کپڑے پر لگ جائے تو مندرجہ بالا تفصیل کے مطابق عمل کیا جائے۔

مراقي الفلاح:(42/1،ط: المكتبه العصرية) يفترض الغسل بواحد» يحصل للإنسان «من سبعة أشياء» أولها «خروج المني» وهو ماء أبيض ثخين ينكسر الذكر بخروجه يشبه رائحة الطلع ومني المرأة رقيق أصفر «إلى ظاهر الجسد» لأنه ما لم يظهر لا حكم له «إذا انفصل عن مقره» وهو الصلب «بشهوة» وكان خروجه «من جماع» كالاحتلام. مجمع الأنهر:(24/1،ط:دارإحياء التراث) (لا) يفرض (لمذي) بسكون الذال المعجمة هو ماء رقيق أبيض خارج عند الملاعبة لقوله عليه الصلاة والسلام «كل فحل يمذي ففيه الوضوء. النهر الفائق:(68/1،ط: دار الكتب العلمية) لا) يفترض خروج (مذي) كظبي بمعجمة ساكنة وياء مخففة على الأفصح وفيه الكسر مع التخفيف والتشديد وقيل هي ماء رقيق ابيض يخرج عند الشهوة لا بها.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عنوان : بغیر ٹیک لگائے ہوئے سونے سے وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناقض وضو
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جاگنے کے بعد شلوار پر نشان دیکھ کر غسل کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوہا اور چھچھوندر کی بیٹ ٹینکی یا بالٹی میں گر جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوہے کا پانی میں منہ مارنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
برتن یا کپڑے دھوتے وقت لگنے والی چھینٹوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غسل خانہ میں وضو کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غسل کے بعد قطرے نکلنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
وضو اور غسل میں کریم اور تیل ہٹانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ پر ٹشو رکھنے کی صورت میں نکلنے والے قطرے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈول کی ناپاک رسی کنویں میں ڈالی گئی تو کیا پانی ناپاک ہوگا؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پلاسٹک کی شیٹ پاک کرنے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سنی پلاسٹ پر مسح کرنے والے کی امامت*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موبائل اسکرین پر لگی نجاست کو پاک کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذی کے نکلنے سے غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واشنگ مشین میں مختلف کمپنیوں سے آئے ہوئے کپڑوں کے دھونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پرندوں کی بیٹ کپڑے پر لگنے کی صورت میں نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم دھوبی سے کپڑے دھلوانے سے کپڑوں کے پاک ہونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جماع کے بعد غسل سے پہلے پیشاب کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہاتھ پر الفی لگی ہو تو وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کینولہ کی جگہ پر دوران وضو مسح کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پیشاب کے بعد منی کے نکلنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پکی جگہ پر پیشاب کرنے کے بعد خشک ہو جانے سے جگہ کے پاک ہونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکام کی وجہ سے ناک سے خون نکلنا