معاملات / احکام نکاح / نکاح

نکاح کا وعدہ کرنے کے بعد مکر جانا

فتوی نمبر : 2055 0000-00-00 83 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کسی نے اپنا مسلئہ بھیجا ہے کہ لڑکے کا نام شاہ ہے اور لڑکی کا نام نور، لڑکے نے لڑکی سے وعدہ کیا تھا کہ تجھ سے محبت ہے، تجھے کسی حال میں نہی گنوا سکتا، تجھ سے شادی کروں گا، چاہے جو ہو جائے ، اس وعدے کے دوران لڑکی کو اس کا ذاتی نام گھر دینے کا بھی وعدہ تھا اور ساتھ میں اذان کے وقت قسم بھی کھائی تھی کہ جو بھی مکرا وہ کافر ہوگا، پھر لڑکا اپنی فیملی کی خاطر مکر گیا اور لڑکی کو صاف جواب دیا کے تو اپنا دیکھ لے، فیملی کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا، لڑکی کی طرف سے کوئی گلے شکوے نہیں تھے اور اس بات پے راضی تھی کہ خدا نے جو فیصلہ کیا اس کی مصلحت ہوگی، بنا بدعا دیے خاموش ہو گئی اس کے بعد اس لڑکے کی بیوی کسی کے ساتھ 4 بچوں کو چھوڑ کر بھاگ گئی، اب وہ شخص دوبارہ لوٹ کے آتا ہے اور معافی مانگتا ہے اور اپنی غلطی سدھارنا چاہتا ہے، کیا ایسی صورت میں لڑکی کو اس کی بات کا اعتبار کرنا چاہیے؟ اور دوسری بات اس لڑکے نے جو وعدہ خلافی کی قسم اٹھائی تھی،اب اس صورت میں لڑکا کافر کہلائے گا یا نہیں؟ اس لڑکے اور لڑکی پر شریعت کے اعتبار سے کیا حکم لاگو ہوتا ہے ؟ ان دونوں کی راہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

نکاح کا وعدہ شرعاً نکاح نہیں ہوتا، وعدہ پورا کرنا اخلاقاً اور دیانتاً لازم ہے، وعدہ خلافی گناہ ہے، خصوصاً جب دل آزاری اور دھوکہ پایا جائے،یہ کہنا کہ ”جو مکرے وہ کافر ہوگا“ شرعاً ناجائز ہے،تاہم وعدہ توڑنے سے آدمی کافر نہیں ہوتا، البتہ ایسی قسم کھانا گناہ ہے؛ اس پر سچی توبہ واستغفار لازم ہے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں لڑکی پر شرعاً لازم نہیں کہ وہ دوبارہ اس شخص پر اعتماد کرے یا نکاح قبول کرے، اسے اختیار ہے کہ حالات، سابقہ وعدہ خلافی اور اپنےمستقبل کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرے۔ لڑکے پر لازم ہے کہ وہ وعدہ خلافی، غلط قسم اور سابقہ طرزِ عمل پر صدقِ دل سے توبہ کرے، آئندہ کے لیے دیانت و ذمہ داری کا پختہ عزم کرے اور اگر نکاح کا ارادہ ہو تو شرعی طریقے سے، ولی کی رضامندی، مہر، گواہوں اور واضح ذمہ داریوں کے ساتھ قدم بڑھائے۔

*القرآن الکریم:( الاسراء:34/17)* وَأَوْفُوْا بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْـُٔولًا . *مختصر القدوري:(145/1،ط:دار الكتب العلمية)* النكاح ينعقد بالإيجاب والقبول بلفظين يعبر بهما عن الماضي أو يعبر بأحدهما عن الماضي وبالآخر عن المستقبل مثل أن يقول: زوجتي فيقول زوجتك. *الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي:(6508/9،ط:دار الفكر)* بينا أن الخطبة ليست زواجًا، وإنما هي مجرد وعد بالزواج، فلا يترتب عليها شيء من أحكام الزواج. *الدرالمختار:(717/3،ط: دارالفكر)* (و) القسم أيضا بقوله (إن فعل كذا فهو) يهودي أو نصراني أو فاشهدوا علي بالنصرانية أو شريك للكفار أو (كافر) فيكفر بحنثه لو في المستقبل، أما الماضي عالما بخلافه فغموس. واختلف في كفره (و) الأصح أن الحالف (لم يكفر) سواء (علقه بماض أو آت) إن كان عنده في اعتقاده أنه (يمين وإن كان) جاهلا. *الشامية:(718/3،ط: دارالفكر)* (قوله فيكفر بحنثه) أي تلزمه الكفارة إذا حنث إلحاقا له بتحريم الحلال، لأنه لما جعل الشرط علما على الكفر وقد اعتقده واجب الامتناع وأمكن القول بوجوبه لغيره جعلناه يمينا نهر (قوله أما الماضي) كإن كنت فعلت كذا فهو كافر أو يهودي ومثلها الحال (قوله عالما بخلافه) أما إذا كان ظانا صحته فلغو ح (قوله فغموس) لا كفارة فيها إلا التوبة فتح (قوله واختلف في كفره) أي إذا كان كاذبا (قوله والأصح إلخ) وقيل لا يكفر؛ وقيل يكفر لأنه تنجيز معنى لأنه لما علقه بأمر كائن فكأنه قال ابتداء هو كافر.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسنون نکاح کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح کا وعدہ کرنے کے بعد مکر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خط کے ذریعے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح کا وعدہ کرنے کے بعد مکر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دودھ پینے والے بچے کے حقیقی بہن بھائیوں کا رضاعی بہن بھائیوں سے رشتے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اپنی بیٹی اور خالہ کو ایک شخص کے نکاح میں جمع کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مالدار آدمی پہلے حج کرے یا نکاح
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
منگل اور بدھ کے دن نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذاق میں ایجاب وقبول کرنے سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آن لائن نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رضاعی بہن سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غائب شوہر کی وفات کی خبر سن کر نکاح کرنے کے بعد خبر کے غلط نکلنے کی صورت میں نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی شادی موجودہ شوہر کے بیٹے سے کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
”حوالہ کڑے وا حوالہ مے کڑا“ کے الفاظ سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہفتے میں ایک دفعہ حقوقِ زوجیت ادا کرنے پر قادر شخص کے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شادی کرنے کے لیے عمر کی حد
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تنگدستی کے خوف سے نکاح نہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مدر ملک بینک کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک مہینے تک دودھ پینے کی صورت میں رضاعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو جڑواں جڑی ہوئی بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طویل عرصہ بیوی سے دور رہنے کی وجہ سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سوتیلی ساس سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زنا سے حمل کی صورت میں نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح اور رخصتی کا شرعی طریقہ