طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

واشنگ مشین میں مختلف کمپنیوں سے آئے ہوئے کپڑوں کے دھونے کا حکم

فتوی نمبر : 1234 0000-00-00 106 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب! ہماری کمپنی میں کپڑے دھلائی کے لیے مشین میں ڈالے جاتے ہیں۔ یہ کپڑے مختلف کمپنیوں اور مختلف لوگوں کے ہوتے ہیں اور سب کپڑے آپس میں مکس ہو جاتے ہیں، ان میں انڈین اور mixed (ملے جلے) کپڑے بھی ہوتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ جب سارے کپڑے ایک ساتھ مشین میں دھوئے جائیں تو کیا وہ سب پاک ہو جاتے ہیں یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ مختلف کمپنیوں سے آئے ہوئے کپڑوں کے بارے میں اگر یقین ہو کہ وہ نجاست سے پاک ہیں تو ایک مشین میں ایک مرتبہ دھولینا کافی ہے ، لیکن اگر پاک ہونے کایقین نہ ہو توپھر ایک مشین میں دھوتے وقت پاک و ناپاک سب کپڑوں کو تین مرتبہ دھوکر نچوڑنا ضروری ہے ،البتہ اگر واشنگ مشین سے نکالنے کے بعد ان كپڑوں پر صاف پانی کثرت سے بہایا جائے تو بھی کپڑے پاک ہوجائیں گے ۔

*دلائل :* *الهندية: (1/ 41،ط:دارالفکر)* وإزالتها إن كانت مرئية بإزالة عينها وأثرها إن كانت شيئا يزول أثره ولا يعتبر فيه العدد. كذا في المحيط فلو زالت عينها بمرة اكتفى بها ولو لم»تزل بثلاثة تغسل إلى أن تزول، كذا في السراجية...... وإن كانت غير مرئية يغسلها ثلاث مرات. كذا في المحيط ويشترط العصر في كل مرة فيما ينعصر ويبالغ في المرة الثالثة حتى لو عصر بعده لا يسيل منه الماء ويعتبر في كل شخص قوته....ثوب نجس غسل في ثلاث جفان أو في واحدة ثلاثا وعصر في كل مرة طهر لجريان العادة بالغسل. هكذا فلو لم يطهر لضاق على الناس. *الشامية : (48،ط:دارالفکر)* (و) ‌يطهر ‌محل (‌غيرها) أي غير مرئية (بغلبة ظن غاسل) لو مكلفا وإلا فمستعمل (طهارة محلها) بلا عدد، به يفتى. (وقدر) ذلك لموسوس (بغسل وعصر ثلاثا) أو سبعا (فيما ينعصر) مبالغا بحيث لا يقطر، ولو كان لو عصره غير قطر طهر بالنسبة إليه دون ذلك الغير، ولو لم يبالغ لرقته هل يطهر؟ الاظهر نعم للضرورة. (و) قدر (بتثليث جفاف) أي انقطاع تقاطر (في غيره) أي غير منعصر مما يتشرب النجاسة وإلا فبقلعها كما مر، وهذا كله إذا غسل في إجانة، أما لو غسل في غدير أو صب عليه ماء كثير، أو جرى عليه الماء طهر مطلقا بلا شرط عصر وتجفيف وتكرار غمس هو المختار. ويطهر لبن وعسل ودبس ودهن يغلي ثلاثا، ولحم طبخ بخمر يغلي وتبريد ثلاثا، وكذا دجاجة ملقاة حاله على الماء للنتف قبل شقها فتح. وفي التجنيس: حنطة طبخت في خمر لا تطهر أبدا، به يفتى. ولو انتفخت من بول نقعت وجففت ثلاثا، ولو عجن خبز بخمر صب فيه خل حتى يذهب أثره فيطهر.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عنوان : بغیر ٹیک لگائے ہوئے سونے سے وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناقض وضو
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جاگنے کے بعد شلوار پر نشان دیکھ کر غسل کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوہا اور چھچھوندر کی بیٹ ٹینکی یا بالٹی میں گر جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوہے کا پانی میں منہ مارنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
برتن یا کپڑے دھوتے وقت لگنے والی چھینٹوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غسل خانہ میں وضو کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غسل کے بعد قطرے نکلنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
وضو اور غسل میں کریم اور تیل ہٹانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ پر ٹشو رکھنے کی صورت میں نکلنے والے قطرے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈول کی ناپاک رسی کنویں میں ڈالی گئی تو کیا پانی ناپاک ہوگا؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پلاسٹک کی شیٹ پاک کرنے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سنی پلاسٹ پر مسح کرنے والے کی امامت*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موبائل اسکرین پر لگی نجاست کو پاک کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذی کے نکلنے سے غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واشنگ مشین میں مختلف کمپنیوں سے آئے ہوئے کپڑوں کے دھونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پرندوں کی بیٹ کپڑے پر لگنے کی صورت میں نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم دھوبی سے کپڑے دھلوانے سے کپڑوں کے پاک ہونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جماع کے بعد غسل سے پہلے پیشاب کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہاتھ پر الفی لگی ہو تو وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کینولہ کی جگہ پر دوران وضو مسح کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پیشاب کے بعد منی کے نکلنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پکی جگہ پر پیشاب کرنے کے بعد خشک ہو جانے سے جگہ کے پاک ہونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکام کی وجہ سے ناک سے خون نکلنا